اللہ! میں طواف کی نیت کرتاہوں تو اس کو آسان فرما اور اس کو قبول فرما، نیت کرکے داہنی طرف اتنا ہٹے کہ حجر اسود بالکل سامنے آجائے، پھر جیسے نماز میں ہاتھ اٹھاتے ہیں اسی طرح ہاتھ اٹھا کر یہ دعا پڑھیں: ’’بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰہُ اَکْبَرْ لَا اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَلِلّٰہِ الْحَمْد‘‘ پھر دونوں ہاتھ حجر اسود پر اس طرح رکھیں جیسے سجدے میں رکھے جاتے ہیں۔ اور دونوں ہتھیلیوں کے بیچ میں سررکھ کر حجر اسود کو ادب کے ساتھ بوسہ دیں، بھیڑ کی وجہ سے اگر حجر اسود کو بوسہ دینا مشکل ہو تو صرف ہاتھ لگا کر ہاتھ کو بوسہ دیں، لیکن آج کل یہ بھی مشکل ہے۔ حجر اسود کے پاس پہنچنا ہی مشکل ہے۔ تو اس صورت میں دور سے حجر اسود کے سامنے ہوجائیں۔ حجر اسود کے سامنے ہونے کے لیے اس لائٹ کو دیکھیں جو حجر اسود کی سیدھ میں برآمدے کے ستون کے اوپر لگی ہوئی ہے۔ پھر اپنی جگہ کھڑے کھڑے دعا پڑھ کر اپنی ہتھیلیوں سے حجر اسود کی طرف اشارہ کریں، یہ خیال کرکے کہ ہتھیلیاں حجر اسود پر ہیں۔پھر ہتھیلیوں کو بوسہ دیں، پھر داہنی طرف بیت اللہ کا طواف شروع کریں۔ اور طواف کا ایک چکر پورا کرکے جب حجراسود کے پاس آجائیں تو پھر حجر اسود کا استلام کریں یعنی دعا پڑھ کر ہاتھ سینے تک اٹھا کر حجر اسود کی طرف اشارہ کرکے ہتھیلیوں کو