ترجمہ: صلوۃ وسلام ہو آپ پر اے اللہ کے رسول، صلوۃ وسلام ہو آپ پر اے اللہ کے حبیب، صلوۃ وسلام ہو آپ پر اے اللہ کے مخلوق میں سب سے بہتر، صلوۃ وسلام ہوآپ پر اے تمام مخلوقات میں سب سے برگزیدہ، صلوۃ وسلام ہو آپ پر اے اولاد آدم کے سردار، درود وسلام ہو آپ پر اے اللہ کے نبی، اور اس کی رحمتیں اور اس کی برکتیں، یارسول اللہ بیشک میں اس کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سواکوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ تنہا ہے اس کا کوئی ہمسر نہیں، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ آپ اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں اور اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ بیشک آپ نے یا رسول اللہ رسالت کا حق ادا کردیا اور امانت ادا کردی اور امت کی خیر خواہی فرمائی اور امت کی بے چینی دور فرمائی، اللہ تعالیٰ آپ کو ہماری طرف سے بہترین بدلہ عطا فرمائے، اللہ تعالیٰ آپ کو ہماری طرف سے افضل اور کامل ترین بدلہ عطا فرمائے جیساکہ کسی نبی کو اس کی امت کی طرف سے ادا دیا جاتا ہے۔ اے اللہ! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وسیلہ اور فضیلت اور بلند درجہ عطا فرما، اوران کو مقام محمود پر پہنچا دے، جس کا تو نے وعدہ کیا تھا، بیشک تو وعدہ خلافی نہیں کرتا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے نزدیک مقرب درجہ عطا فرما،