بِسْمِ اللّٰہِ مَاشَائَ اللّٰہُ لاَحَوْلَ وَلاَقُوَّۃَ اِلاَّبِاللّٰہِ رَبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَاَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَارْزُقْنِیْ مِنْ زِیَارَۃِ رَسُوْلِکَ مَارَزَقْتَ اَوْلِیَائَکَ وَاَہْلَ طَاعَتِکَ وَاَنْقِذْنِیْ مِنَ النَّارِ وَاغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ یَاخَیْرَ مَسْؤلٍ اَللّٰہُمَّ اجْعَلْ لَنَا فِیْہَا قَرَارًا وَرِزْقًا حَسَناً [غنیہ الناسک ۳۷۶]
ترجمہ: اللہ کا نام لے کر داخل ہوتا ہوں جو اللہ نے چاہا وہی ہوگا، اللہ کی مدد کے بغیر گناہوں سے بچنا اور عبادت کی توفیق نہیں ہوتی، اے میرے رب مجھ کو ایمان کی سلامتی کے ساتھ داخل فرما، اور ایمان کی سلامتی کے ساتھ مجھے واپس لوٹا، اور مجھے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسی زیارت نصیب فرما جیسی تو نے اپنے اولیاء اور نیک بندوں کو نصیب فرمائی، اورجہنم کی آگ سے بچا، اور میری مغفرت فرما، اور مجھ پر رحم فرما، اے اللہ تو ان میں سب سے بہتر ہے جن سے مانگا جاتا ہے، اے اللہ ہمارے لئے مدینہ منورہ میں بہترین ٹھکانہ بنا، اور اچھا رزق مقدر فرما۔