معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
کامیاب انسان ثابت ہوں ،اوردربدرہونے سے محفوظ رہیں … توانہیں اپنے اس ازدواجی رشتے کی بنیاد ایمان پراورخوفِ خداپررکھنا ہوگی،باہمی اتفاق واتحاداورصبروتحمل کواپناشیوہ وشعاربناناہوگا،جھوٹی انااورمصنوعی شان سے دامن بچاناہوگا،بلاوجہ ہٹ دھرمی اورضدبازی سے مکمل گریزکرناہوگا،زندگی کے ہرمعاملے میں عموماً اورباہمی رویہ وسلوک میں خصوصاً ہمہ وقت اپنے خالق ومالک کے سامنے اپنے ہرقول وفعل کی جواب دہی کاجذبہ بیداررکھناہوگا،اوریہ احساس ہمیشہ تازہ رکھناہوگاکہ ان کایہ مقدس رشتہ تواللہ کانام لے کراوراُس کاکلام پڑھ کرقائم کیاگیاہے،لہٰذایہ رشتہ تواللہ کی طرف سے مقدس امانت ہے،اورایک روزاللہ کے سامنے حاضرہوکراس کی اس امانت کے بارے میں حساب وکتاب پیش کرناہے۔
تقریباًیہی مفہوم تواس قرآنی آیت کابھی ہے جوعموماً خطبۂ نکاح میں پڑھی جاتی ہے، ارشادِربانی ہے:{یَا أیُّھَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّکُمُ الَّذِي خَلَقَکُم مِّن نَفسٍ وَّاحِدَۃٍ وَّ خَلَقَ مِنھَا زَوجَھَا وَ بَثَّ مِنھُمَا رِجَالاً کَثِیراً وَّ نِسَائً وَّ اتَّقُوا اللّہَ الَّذِي تَسَائَ لُونَ بِہٖ وَالأرحَامَ اِنَّ اللّہَ کَانَ عَلَیکُم رَقِیباً} (۱) ترجمہ:(اے لوگو! ڈرواپنے رب سے جس نے تمہیں پیداکیاایک جان سے،اوراسی سے اس کی بیوی کو پیداکرکے ان دونوں سے بہت سے مرداورعورتیں پھیلادیں،اس اللہ سے ڈروجس کے نام پرتم ایک دوسرے سے مانگتے ہواوررشتے ناطے توڑنے سے بھی بچو،بے شک اللہ تم پرنگہبان ہے)۔
اس تمہید کے بعدمزیدیہ بات بھی سمجھ لی جائے کہ اس رشتے کوپائیدارومستحکم بنانے اوراسے
------------------------------
(۱) النساء[۱]