معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
لہٰذاجب تک اس کے ماں باپ زندہ ہیں اسے چاہئے کہ اس عظیم رشتے اوراس انمول نعمت کی قدرپہچانے،اوراپنے لئے دنیاوآخرت میں سعادت مندی کاسامان کرلے،ورنہ ایک روزجب وہ اس فانی دنیاسے کوچ کرجائیں گے توپھران کی شکل دوبارہ کبھی نظرنہ آسکے گی اورپھرزندگی بھرانسان کی آنکھیں ان کے دیدارکیلئے بس ترستی ہی رہیں گی…اورتب انسان بس یہ سوچتاہی رہ جائے گاکہ کہاں چلے گئے میرے وہ والدین جنہوں نے مجھے پالا، جنہوں نے مجھے لکھایاپڑھایا،جومیری راحت کی خاطرخودہمیشہ بے آرام رہے،جومجھے زمانے کی سختیوں سے بچانے کیلئے میرے سرپرسائبان بنے رہے،اورجومیری سلامتی کی خاطردعائے نیم شب میں آنسوبہاتے رہے…!!