معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
اسی طرح ارشادہے: {أَلَم نَجْعَلْ لَہٗ عَیْنَینِ وَلِسَاناً وَّ شَفَتَینِ … } (۱) ترجمہ:(کیاہم نے اس کی دوآنکھیں نہیں بنائیں؟اورزبان اورہونٹ نہیں بنائے…؟) انسان پراللہ سبحانہ وتعالیٰ کایہ کس قدراحسانِ عظیم ہے کہ اس نے محض اپنے فضل وکرم سے اس تمام کائنات کوانسان کے سامنے مسخرکردیاہے اوراس کی خدمت پرمأمورفرمادیاہے تاکہ انسان اس کائنات سے اپنی ضرورت ومصلحت کے مطابق استفادہ کرسکے۔قرآن کریم میں جابجااسی حقیقت کی طرف اشارہ کیاگیاہے۔ ارشادِربانی ہے:{أَلَم تَرَوا أَنَّ اللّہَ سَخَّرَ لَکُم مَا فِي السَّمٰوَاتِ وَ مَا فِي الأَرضِ وَأَسبَغَ عَلَیکُم نِعَمَہٗ ظَاھِرَۃً وَّبَاطِنَۃً} (۲) ترجمہ:(کیاتم نہیں دیکھتے کہ اللہ نے زمین وآسمان کی ہرچیزکوتمہارے کام میں لگارکھاہے اورتمہیں اپنی ظاہری وباطنی نعمتیں بھرپوردے رکھی ہیں) نیزارشادہے:{اَللّہُ الَّذِي خَلَقَ السَّمٰوَاتِ وَالأَرضَ وَأَنزَلَ مِنَ السَّمَآئِ مَآئً فَأَخْرَجَ بِہٖ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزقاً لَّکُم ، وَسَخَّرَ لَکُمُ الفُلکَ لِتَجْرِيَ فِي البَحرِ بِأَمْرِہٖ ، وَسَخَّرَ لَکُمُ الأَنھَارَ ، وَسَخَّرَ لَکُمُ الشَّمسَ وَ القَمَرَ دَائِبَینِ ، وَسَخَّرَ لَکُمُ اللَّیلَ وَ النَّھَارَ} (۳) ترجمہ:(اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اورزمین کوپیداکیاہے،اورآسمان سے بارش برساکراس کے ذریعے سے تمہاری روزی کیلئے پھل نکالے ہیں،اورکشتیوں کوتمہارے بس میں کردیاہے کہ دریاؤں میں اس کے حکم سے چلیں پھریں،اسی نے ندیاں اورنہریں تمہارے اختیارمیں کردی ہیں،اسی نے تمہارے لئے سورج اورچاندکومسخرکردیاہے کہ برابرہی چل رہے ہیں) ------------------------------ (۱) البلد[۸۔۹] (۲) لقمان[۲۰] (۳) ابراہیم[۳۲۔۳۳]