معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
(۴)… اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے صحت وتندرستی ٗعزت وشہرت ٗجاہ ومنصب ٗمال ودولت ٗ یااورکسی بھی شکل میں جوبھی نعمت عطاء کررکھی ہو ٗاس پرفخروغرور ٗتکبر ٗخودپسندی ٗ دوسروں کے ساتھ بدسلوکی اوران کی تحقیروتذلیل کی بجائے حتیٰ الامکان اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی شکرگذاری واحسان مندی ٗنیزاس کے سامنے عجزوانکسار اوراس کی مخلوق کے ساتھ حسنِ سلوک کاراستہ اختیارکیاجائے۔ (۵) …اپنے اعزہ واحباب اورقرب وجوارمیںمقیم افرادمیں سے ناداروں اورحاجت مندوں کے ساتھ ہمیشہ خوش اخلاقی اوراعلیٰ ظرفی کامظاہرہ کیاجائے اورحتیٰ الامکان ان کے ساتھ حسنِ سلوک کامعاملہ کیاجائے،نیزخلوصِ نیت کے ساتھ ٗاللہ سبحانہ وتعالیٰ کی رضامندی وخوشنودی کی خاطروقتاً فوقتاً ان کی مالی مددواعانت بھی کی جائے ،تاکہ ان کے دلوں میںاحساسِ محرومی یاحسدکے جذبات پیدانہوسکیں ،ان شاء اللہ اس کانتیجہ یہ ہوگاکہ وہ ایسے شخص سے حسد ٗاوراس کی خوشحالی وآسودگی کے زوال کی آرزوکرنے کی بجائے اسے اپنامحسن اورخیرخواہ تصورکریں گے اوراس کیلئے مزیدخیروبرکت اورترقی وخوشحالی کی دعاء کرتے رہیںگے۔