معاشرتی آداب و اخلاق ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں |
وسٹ بکس |
|
کے ذریعے آسمان میں اللہ کی نافرمانی کی گئی،اورحسدہی وہ اولین گناہ ہے جس کے ذریعے زمین میں اللہ کی نافرمانی کی گئی،[آسمان میں]ابلیس نے آدم [علیہ السلام]سے حسدکیا، اور [زمین میں]قابیل نے ہابیل سے حسدکیا‘‘۔(۱) ابلیس نے سب سے پہلے انسان یعنی حضرت آدم علیہ السلام سے حسدکیاٗانہیں جنت سے نکلوایا ٗاورپھرخودبھی مردودوملعون ہوکرجنت سے نکلا،اوروہاں سے نکلتے وقت اس نے یہ عہدکیاکہ اولادِآدم سے انتقام لینے کیلئے وہ قیامت تک ہرانسان کوصراطِ مستقیم سے منحرف وبرگشتہ کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کرتارہیگا،تاکہ جس طرح وہ خودجنت سے محروم ہواہے اسی طرح اولادِآدم کی بھی زیادہ سے زیادہ تعدادکوجنت سے محروم کرکے جہنم کاایندھن بنادیاجائے۔ لہٰذاجب بھی کوئی انسان اپنے خالق ومالک کی نافرمانی کرتے ہوئے کسی برائی کاارتکاب کرتاہے اوراپنی آخرت بربادکرتاہے تووہ درحقیقت ابلیس کے اسی جوشِ انتقام کانشانہ بننے کی وجہ سے ایساکرتاہے،اوراس تمامترمصیبت کااصل اوربنیادی سبب یہی ہے کہ ابلیس نے آدم علیہ السلام سے حسدکیا۔ ٭… اسی طرح حضرت آدم علیہ السلام کے ایک بیٹے قابیل نے ہابیل کوقتل کرکے سب سے پہلاانسانی خون بہایااوراس روئے زمین پرفتنہ وفساد ٗقتل وغارتگری اورانسانی خون بہانے کی قبیح ترین رسم ڈالی،چنانچہ آج تک اس دنیامیں فتنہ و فساد ٗقتل وغارتگری اورخونریزی کاسلسلہ جاری ہے،اس تمامترمصیبت وبربادی کااصل سبب بھی یہی ہے کہ قابیل نے ہابیل سے حسدکیا۔ ------------------------------ (۱) الجامع لاحکام القرآن (تفسیرقرطبی)میں سورۃ الفلق کی آیت ’’ومن شرحاسدٍاذاحسد‘‘کی تفسیرملاحظہ ہو۔