خلیفہ اوّل حضرت ابوبکرصدیقؓ نے مسیلمہ کذاب مدعی نبوت کے پیروکاروں سے جہاد فرمایا اور بعد کے تمام خلفاء نے یہی کیا۔
ض…
حضرت علی بن ابی طالبؓ نے خارجیوں کے ساتھ قتال کیا۔
ض…
برطانیہ کے قدیم قانون میں وہاں کی اقلیت یہودی اپنی ثقافت ونظریات کی کوئی اشاعت اور اظہار نہیں کر سکتے تھے۔ ۱۱۹۰ء میں ایڈورڈ اوّل نے شاہی فرمان کے ذریعہ یہودیوں کی مذہبی آزادی ختم کر دی تھی اور ان کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری کیا۔ برطانیہ میں ۱۲۷۱ء میں ہنری ثالث نے یہودیوں کو زمین خریدنے کے حق سے محروم کیا تھا۔
ض…
برطانیہ میں یہودیوں پر یہ لازم تھا کہ وہ اپنی حیثیت نمایاں کرنے کے لئے ایک پیلا بیج استعمال کریں۔
ض…
۱۷۵۴ء تک کوئی یہودی اپنی کوئی جائیداد اپنے مذہبی اداروں کے لئے وصیت نہ کرسکتا تھا اور اگر وصیت کرے تو اس کو کالعدم قرار دے کر عیسائیوں کو حق تھا کہ وہ وقف اور جائیداد اپنے اداروں کو منتقل کردیں۔ حضرات! ہمارے پاکستان کے قادیانی مسیلمہ کذاب کی امت کا نمونہ اور حضرت علیؓ کے دور کے خوارج اور برطانیہ کی اقلیت یہودیوں سے زیادہ خطرناک ہیں۔ اب آپ بتائیں کہ ان کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے۔
فیصلہ کے لئے پیش کردہ تحریر ملاحظہ فرمائیں۔
آپ کا مخلص: محمد مالک کاندھلوی