مفتاح الاوزان |
|
اگرمولوی صاحب میرے شاگرد نہ ہوتے تو میں اس سے بھی زیادہ لکھتا، اب زیادہ لکھنے میں اپنی مدح سرائی کا خدشہ ہے؛ اس لیے قلم روکتا ہوں اوراللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ موصوف کے علم و عمل اورجان مال میں برکت دے اورحاسدین کے حسد اورفتنہ پردازوں کی فتنہ پردازی سے امن وامان میں رکھے۔ قابل مبارکباد سمجھتا ہوں الامۃ ٹرسٹ اور ’’المرکز العلمی‘‘ کو جس نے مفتی صاحب کی جمیع تالیفات کی طباعت اورنشر واشاعت کا بیڑا اٹھایا ہے، امت کو ان دونوں اداروں کا ہرطرح تعاون کرنا چاہیے۔ (شرح دستخط) (۲۷ رمضان ۱۴۳۷ھ)