ٹیلی ویژن اسلامی نقطہ نظر سے |
یلی ویژ |
|
ترجمہ:کہ اسٹوڈیو میں استعمال ہونے والا کیمرا ،ٹیلی ویژن صنعت کے لیے بہت زیادہ معین و مددگار اور اہم ہے۔ اور یہ کیمرا پہلے کسی بھی منظرکو( جسے ٹی- وی پر لانا ہوتا ہے) (Lens) کے ذریعے اپنے اندر اُتارتاہے اور بالکل اسی طرح،جیسے عام فلم میں الٹی تصویر (Inverted image)اُتاری جاتی ہے ، پھر کیمرے میں موجود اس تصویر کو ایک دوسرے عمل سے گذارا جاتا ہے، جس کو (scanning process) کہا جاتا ہے ، اس میں یہ ہوتا ہے کہ کیمرے کی تصویر کو ایک ٹیوب کی مدد سے’’ برقی ذرات‘‘(Electical signals) یا’ برقی لہروں ‘ میں تبدیل کیا جاتا ہے ، کیوں کہ ٹی- وی کے پردے پر کیمرے کی تصویر براہِ راست منتقل نہیں ہوسکتی ،اس لیے اس تصویر کو اس قابل بنانے کے لیے کہ وہ ٹی- وی کے پردے پر نظر آسکے، ضروری ہے کہ اس کو’ ’برقی ذرات ‘‘میں تبدیل کیا جائے اور یہ عمل بڑی تیز رفتاری کے ساتھ اس طور پر ہوتا ہے کہ تصویر کا ایک ایک جز ٹی- وی کی اسکرین پر’ ’برقی ذرے‘‘ کی شکل میں منتقل ہوتا ہے اور یہ تمام برقی اجزا مل کر ایک مکمل تصویر معلوم ہوتے ہیں اور یہ عمل ایک سکنڈ میں کئی کئی دفعہ دہرایا جاتا ہے تاکہ وہ تصویر اس قابل بن جائے کہ نظر آسکے ۔ یہ تفصیل ہم نے متعد د ’’ ٹیلی ویژن انجینئرنگ ‘‘ کی کتابوں سے لی ہے؛ آر۔آر۔ گلاٹی کی(Modern Television Practice)اور اسی مصنف کی دوسری کتابMonochrome and Color) (Televisionاور آروند ، یم ڈھاکے کی(Television engineering) ان تمام کتابوں میں یہ تفصیل موجود ہے ، اب اس پر غور کر نا چاہیے کہ اس سے کیا ثابت ہوتا ہے؟ اس سے چند