ٹیلی ویژن اسلامی نقطہ نظر سے |
یلی ویژ |
|
انٹرنیٹ، ٹی- وی سے کہیں زیادہ خطرناک اور نوجوانوں کو تباہی کی طرف لے جانے والا سب سے زیادہ بدترین آلہ ہے؟ الجواب: انٹرنیٹ (Internet)ایک ایسا آلہ ہے،جس کے ذریعے اچھا و برا دونوں قسم کا کام لیا جاسکتا ہے اور یہ بات سب پر آشکارا ہے کہ موجودہ دَور میں انٹرنیٹ کے ذریعے ہزارہا قسم کے علمی و تعلیمی اور دینی امور کی انجام دہی نہایت آسان ہوگئی ہے اور اس سے فائدہ اُٹھا نے والے خوب خوب فائدہ اُٹھا رہے ہیں ۔ ہاں ! اسی کے ساتھ اس سے برائی و بے حیائی کا بھی ایک بہت بڑا راستہ ہم وار ہوگیا ہے اور فحش و بے حیائی کے دل دادہ اس کو ان خبائث میں بھی خوب خوب استعمال کر رہے ہیں اور نوجوانوں کا بہت بڑا طبقہ، اس کی وجہ سے ہلاکت و تباہی کا شکار ہوچکا ہے ،مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ انٹرنیٹ کا غلط استعمال ان کی اپنی طبعی رذالت و خباثت کا نتیجہ ہے، ورنہ اس سے اگر چاہتے،تو فائدے کے کاموں میں استعمال کرتے ؛ لہٰذا ٹی-وی اور انٹرنیٹ کا حکم یکساں نہیں ہے؛بل کہ دونوں میں بہت فرق ہے ۔ واضح فرق ان دونوں میں یہ ہے کہ ’’ٹی- وی ‘‘کے پردے پر پیش کی جانے والی چیزیں ہمارے اپنے اختیار میں نہیں ؛بل کہ وہ دوسرے لوگوں کے قبضے میں ہے؛ لہٰذا اس پر جو دکھایا جائے،اسی کو لامحالہ دیکھنا پڑے گا اور اس پر فی الحال جس قسم کے پروگرام نشر کیے جاتے ہیں ، ان میں کوئی پروگرام بھی شرعی حدود ِجواز میں نہیں آتا؛ کیوں کہ تمام پروگراموں میں کم از کم تصویر تو ہوتی ہی ہے اور اس کا ناجائز ہونا واضح ہے ؛اس لیے علما اس کو ناجائز قرار دیتے ہیں ۔ اس کے برعکس ’’انٹرنیٹ‘‘ایسی چیز ہے ،جس کا استعمال آدمی کے اپنے اختیار میں ہے اور اس میں