ٹیلی ویژن اسلامی نقطہ نظر سے |
یلی ویژ |
|
بے راہ روی میں اضافہ ہوا ،بے حیائیوں اور فحاشیوں میں بے پناہ ترقی ہوئی ،و ہ لوگ جو پہلے سینما کی حقیقت سے بھی نا واقف تھے،اس کی بہ دولت اس میں ملوث ہوئے ،وہ لوگ جن کے قلوب واذہان……اگر نورِ معرفت سے منور نہ تھے، توبے حیائی وفحاشی کی ظلمت سے سیاہ بھی نہ تھے…… اس کے طفیل سیاہ بختیوں اور بدقسمتیوں کا شکار ہوئے، وہ معصوم بچے، جن کی روح وفطرت سلامتی کی متلاشی تھی، اس کی وجہ سے اپنی عصمت کھو بیٹھے، وہ نو جوان، جو قوم وملت کے قائد اور رہبر بن سکتے تھے، اس کی بہ دولت قوم کے ناہنجار افراد قرار پائے، وہ عورتیں ، جن کی عصمت وعفت پاک دامنی وپاک بازی پر ان کے آباواجداد کو فخر اور قبیلے وخاندان کوناز تھا یکلخت عصمت فروشی وبے حیائی پر اُتر آئیں ، اگر یہ سب ایک حقیقت ہے (اور بلا شبہ ایک حقیت ہے) تو پھر اس کے فسادانگیز ہونے اور تباہ کن ہونے میں کیا شبہ ہے؟ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭