ٹیلی ویژن اسلامی نقطہ نظر سے |
یلی ویژ |
|
ہیں ، جس کا اثر تعلیم پر پڑرہا ہے ‘‘۔ عام طور پر یہ بات شہرت پا گئی ہے کہ ٹی- وی دیکھنے سے علم و عقل میں ترقی اور صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے ، مگر یہ بات غلط اور بے دلیل ہے ۔ اس سلسلے میں ایک اہم شہادت لیجیے، ڈاکٹر (Larry Tucker) نے چارسوچھ ۴۰۶مراہق لڑکوں کی دماغی اور جسمانی صحت کاٹی- وی دیکھنے کی عادت کے لحاظ سے جائزہ لیا اور بہت واضح نتیجے پر پہنچا اور اس نے ٹیلی ویژن کم دیکھنے والوں کی خصوصیات پر ایک فہرست پیش کی،جو اس نے ان میں پائی تھیں کہ وہ : جسمانی لحاظ سے بہت فِٹ، جذبات کے اعتبار سے مضبوط ، حساس ، متفکر، آگے بڑھنے والے، جسمانی لحاظ سے متحرک، خود کو قابو میں رکھنے والے، عقل و دانش والے، با اخلاق ، مدرسے سے متعلق ، مذہبی اور خود اعتمادتھے،بہ نسبت ان کے، جو ان کے خلاف (ٹی- وی زیادہ دیکھنے کے عادی )تھے۔(۱) اور لیجیے ،ڈاکٹر) (Neil Postman کہتا ہے کہ ٹی- وی دیکھنا نہ تو کسی قسم کی صلاحیت کو چاہتا ہے اور نہ ہی کسی صلاحیت کو ترقی دیتا ہے ۔(۲) اس تفصیل سے یہ بھی واضح ہوگیا کہ جدت پسند طبقے میں جو یہ مشہور ہے کہ ’’ٹی-وی دیکھنے سے علم و عقل میں اضافہ اور صلاحیتوں میں ترقی ہو تی ہے‘‘، یہ محض فضول اور غلط بات ہے ؛بل کہ در حقیقت اس کی وجہ سے تو عقل و بصیرت میں کمزوری اور صلاحیتوں میں کمی پیدا ہوتی ہے ۔ ------------------------- (۱) THE EVIL EYE,P:149 (۲) THE EVIL EYE,P:165