آسان فرما اور قبول فرما۔ــ
جن کا حج افراد ہے، وہ اس طرح نیت کریں’’ اَللّٰہُمَّ اِنِّی اُرِیْدُ الْحَجَّ فَیَسِّرْہُ لِیْ وَتَقَبَّلَہٗ مِنِّیْ‘‘ اور جن کا حج قران ہے وہ عمرہ اور حج کی ایک ساتھ اس طرح نیت کریں ’’اَللّٰہُمَّ اِنِّی اُرِیْدُ الْعُمْرَۃَ وَالْحَجَّ فَیَسِّرْہُمَا لِیْ وَتَقَبَّلَہُمَا مِنِّیْ‘‘ جب نیت ہوگئی تو نیت کے ساتھ ہی تھوڑی بلند آواز سے تین مرتبہ’’لبیک‘‘ پڑھیں اورعورتیں آہستہ پڑھیں۔ [شامی: ۳/۴۸۹]
یاد رکھیں نیت کرکے فورًا لبیک نہیں پڑھیں گے تو نیت مکمل نہیں ہوگی۔
’’لَبَّیْک اَللّٰہُمَّ لَبَّیْک لَبَّیْک لاَشَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْک
اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَالْمُلْکَ لاَشَرِیْک لَکَ‘‘
ترجمہ: حاضر ہوں! اے اللہ حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں، میں حاضر ہوں، ساری تعریفیں اور سب نعمتیں تیری ہی ہیں اور بادشاہت تیری ہی ہے، تیرا کوئی شریک نہیں۔
اس دعا کو تلبیہ کہتے ہیں، یہ حج وعمرہ کی خاص دعا ہے۔ اس کو بار بار اور ہر موقعہ پر پڑھنا ہے۔ گویا حج میں افضل ذکر یہی ہے۔