لکھتے۔ کیونکہ وہ اس ملک انگلستان میں شائع ہوتا ہے۔ نام لکھنے سے رپورٹ کا غلط ہونا جلد ثابت ہوسکتا ہے۔ مگر اخبار پیغام میں بھی عموماً نام نہیں دئیے جائے۔‘‘
(اخبار الفضل قادیان ج۶ نمبر۳۸، مورخہ ۱۹؍نومبر ۱۹۱۸ئ)
لاکھوں روپئے کا غبن
خواجہ کمال الدین صاحب یورپ میں اشاعت اسلام کے نام سے جو لاکھوں روپئے لے چکے تھے۔ ایک عرصہ سے اس کے حساب کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ باربار کے اصرار سے خواجہ صاحب بولے کہ انہوں نے بعض رقوم کو ذاتی بتا کر حسب بتانے سے قطعاً انکار کر دیا۔ بعض کے متعلق کہا ان کا حساب کتاب انجمن اشاعت اسلام لاہور کے سپرد کیاگیا ہے۔ انجمن اس کی ذمہ دار ہے۔ بعد میں جو اعلان ہوا تو معاملہ اور الجھن میں پڑ گیا۔
وفات کا تار
جب خواجہ کمال الدین کی وفات کا تار قادیان پہنچا تو انہوں (خلیفہ قادیان نے) ہاتھ اٹھا کر دعاء تک نہ کی۔ چلئے نماز جنازہ نہ سہی دعائے مغفرت ہی کر لیتے۔ بلکہ اس کی بجائے بہت ہی تکلیف دہ کلمات مرحوم کے متعلق کہے۔ عبرت، عبرت!
(خطبہ مولوی محمد علی جماعت لاہور مندرجہ اخبار پیغام صلح ۱۲؍مئی ۱۹۳۹ئ)
لاہوری مرزائیوں کے کافر ہونے کی وجوہات
عقیدہ نمبر:۱… غلام احمد قادیانی نے نبوت کا دعویٰ نہیں کیا۔
کافر ہونے کی وجوہات
نبی کاذب کی تکذیب نہ کرنے کی وجہ سے لاہوری کافر ہیں۔
تشریح: مرزاغلام احمد قادیانی نے قطعاً یقینا نبوت کا دعویٰ کیا۔ مرزاقادیانی کی زبانی سنئے:
۱… ’’اور میں اس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اسی نے مجھے بھیجا ہے۔ اسی نے میرا نام ’’نبی‘‘ رکھا ہے۔ اسی نے مجھے مسیح موعود کے نام سے پکارا ہے۔ اسی نے میری تصدیق کے لئے بڑے بڑے نشان ظاہر کئے جو تین لاکھ تک پہنچتے ہیں۔‘‘
(تتمہ حقیقت الوحی ص۶۸،خزائن ج۲۲ص۵۵۳)