چیلنج نمبر:۱
بانی سلسلۂ قادیانیت مرزاغلام احمد قادیانی بلاشبہ جھوٹا، مکار، فریبی، بے ایمان اور دھوکے باز انسان تھا۔ اس نے نہ صرف مامور من اﷲ، مہدی، مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا۔ بلکہ نبوت ورسالت کا داعی بھی بن بیٹھا۔ سب سے پہلے مرزاقادیانی کے دعاوی اور اسے نہ ماننے والوں کے بارے میں اس کی زبان درازی ملاحظہ فرمائیں۔
نبوت کا دعویٰ
’’میں اﷲ کا نبی اور رسول ہوں اور مجھ پر خدا کی وحی نازل ہوتی ہے اور وہ ایسی ہی پاک وحی ہے۔ جیسے دوسرے نبیوں پر نازل ہوتی رہی اور وحی قرآن مجید کی طرح خدا کا کلام اور خطاؤں سے پاک اور منزہ ہے اور جس طرح محمد رسول اﷲﷺ کو قرآن مجید پر یقین تھا۔ اسی طرح مجھے اپنی وحی پر یقین ہے اور جو شخص اس وحی کو جھٹلاتا ہے وہ یقینی لعنتی ہے۔‘‘
(نزول المسیح ص۹۹، خزائن ج۱۸ ص۴۷۷)
کفر کا فتویٰ
’’ایسا شخص جو موسیٰ (علیہ السلام) کو مانتا ہے۔ مگر عیسیٰ (علیہ السلام) کو نہیں مانتا یا عیسیٰ (علیہ السلام) کو مانتا ہے مگر محمدﷺ کو نہیں مانتا یا محمدﷺ کو مانتا ہے مگر مسیح موعود (مرزاغلام احمد قادیانی) کو نہیں مانتا وہ پکا کافر ہے۔‘‘ (کلمہ الفصل ص۲۸)
تصدیق نہ کرنے والوں کے لئے فتویٰ
’’میری ان کتابوں کو ہر مسلمان محبت کی نظر سے دیکھتا ہے اور ان کے معارف سے فائدہ اٹھاتا ہے اور میری دعوت کی تصدیق کرتا ہے اور اسے قبول کرتا ہے۔ مگر رنڈیوں (بدکار عورتوں) کی اولاد نے میری تصدیق نہیں کی۔‘‘ (آئینہ کمالات اسلام ص۵۴۷، خزائن ج۵ ص۵۴۷)
مخالفین کے لئے زبان درازی
الف… ’’میرے مخالف جنگلوں کے سؤر ہوگئے اور ان کی عورتیں کتیوں سے بڑھ گئیں۔‘‘ (نجم الہدیٰ ص۵۳، خزائن ج۱۴ ص۵۳)
ب… ’’جو ہماری فتح کا قائل نہیں ہوگا تو صاف سمجھا جائے گا کہ اس کو ولد الحرام