جہنمی ہے۔‘‘ (انجام آتھم ص۶۲، خزائن ج۱۱ ص۶۲)
۹… ’’خدا وہ خدا ہے کہ جس نے اپنے رسول یعنی اس عاجز کو ہدایت اور دین حق اور تہذیب اخلاق کے ساتھ بھیجا۔‘‘ (اربعین نمبر۳ ص۳۶، خزائن ج۱۷ ص۴۲۶)
۱۰… ’’ہم تمام احمدی (مرزائی) جن کا کسی نہ کسی صورت میں اخبار پیغام صلح سے تعلق ہے۔ خداتعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر علی الاعلان کہتے ہیں کہ ہم کو حضرت مسیح (مرزاقادیانی) نے جو بیان فرمایا۔ اس سے کم وبیش کرنا سلب ایمان سمجھتے ہیں۔‘‘
(اخبار پیغام صلح ج۱ ص۴۲، مورخہ ۱۶؍اکتوبر ۱۹۱۳ئ)
۱۱… ’’پس شریعت اسلامیہ نبی کے جو معنی کرتی ہے اس معنی کے اعتبار سے حضرت (مرزاقادیانی) صاحب ہر گز مجازی نبی نہیں ہیں۔ بلکہ حقیقی نبی ہیں۔‘‘
(حقیقت النبوۃ ص۱۷۴)
۱۲… ’’اگر میری گردن کے دونوں طرف تلوار رکھ دی جائے اور مجھ سے کہا جائے کہ تم یہ کہو کہ آنحضرتﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا تو میں اسے کہوں گا کہ تو جھوٹا ہے کذاب ہے۔ آپؐ کے بعد نبی آسکتے ہیں اور ضرور آسکتے ہیں۔‘‘ (انوار خلافت ص۶۵)
۱۳… ’’ایک نبی کیا میں تو کہتا ہوں کہ ہزاروں نبی ہوںگے۔ (یعنی آنحضرتﷺ کے بعد)‘‘ (انوار خلافت ص۶۲)
۱۴… ’’ہمارا مذہب تو یہ ہے کہ جس دین میں نبوت کا سلسلہ نہ ہو وہ مردہ ہے… ہم پر کئی سالوں سے وحی نازل ہورہی ہے اور اﷲتعالیٰ کے کئی نشان اس کے صدق کی گواہی دے چکے ہیں۔ اس لئے ہم نبی ہیں۔‘‘ (حقیقت النبوۃ ص۲۷۲)
الغرض مرزاغلام احمد قادیانی نے نبی عربیﷺ کے امتی ہونے کے باجود نبوت کا دعویٰ کر کے حضور پرنورﷺ کی پیشین گوئی کے مطابق کذاب ودجال ٹھہرے جو مرزاقادیانی جیسے کذاب ودجال کو نبی مانے گا وہ نبی عربیﷺ کے باغی ہونے کی وجہ سے کافر ہوگا جو کافر ہوگا وہ ہمیشہ کے لئے جہنمی ہوگا۔ اس کی نجات نہیں ہوگی۔
مرزاقادیانی کا جھوٹ
ناظرین! مرزاقادیانی کے مختصر حالات میں آپ پڑھ چکے ہیں کہ مرزاغلام احمد قادیانی کو محمدی بیگم کے نکاح میں ناکامی ہوئی تو ۱۰؍جولائی ۱۸۸۸ء میں پیشین گوئی کی تھی۔ ’’اگر مرزا احمد بیگ اس (سلطان محمد) سے نکاح کر دے گا تو اس کا شوہر روز نکاح سے اڑھائی برس کے اندر مر