اوّلین فرض ہے اور وہ مسلمان جو قادیانی فریب میں مبتلا ہوکر عاقبت خراب کر بیٹھے ہیں۔ انہیں پھر راہ راست پر لانے کی سعی کی جائے اور مرزاقادیانی کی جھوٹی نبوت کا پول کھول کر رکھ دینا چاہئے اور دکھانا چاہئے کہ وہ مرزاقادیانی جو انگریزوں کا پروردہ تھا اس کے حالات زندگی کیا تھے۔ جس نے تمام عمر انگریزوں کی مدح سرائی میں جہاد بالسیف کو حرام قرار دینے میں اور ان کی خوشامد میں گزار دی تھی۔
جھوٹے نبی
یہ ایک کھلی ہوئی حقیقت ہے کہ حضورﷺ نے اس بات کی پیشین گوئی کی تھی کہ میرے بعد (تیس جھوٹے دغاباز نبی) ظاہر ہوںگے اور یہ سب کے سب نبی ہونے کا دعویٰ کریںگے۔ حالانکہ میں خاتم النبیینؐ یعنی سب سے آخری اور پچھلا نبی ہوں۔ میرے بعد کوئی نبی ہو ہی نہیں سکتا۔ (بخاری ج۱ ص۵۰۹، باب علامات النبوۃ فی الاسلام، مسلم ج۲ ص۳۹۷، کتاب الفتن واشراط الساعۃ، ابوداؤد ج۲ ص۱۲۷، باب ذکر الفتن ودلائلہا) وغیرہ چنانچہ اس پیشین گوئی کے مطابق مکار ودغا باز جعلی نبوت کے دعویدار پیدا ہوتے رہے۔ اپنی شیطانی حرکتوں سے سچے دین کو تباہ کرنے والوں میں مسیلمہ کذاب، اسود عنسی، مغیرہ بن سعید مقتول رافصہ، مختار بن ابی عبید ثقفی، قتیل معصب بن زبیر وغیرہم کو باوجود طاقت وقوت کے اسلام جیسے مقدس اور آسمانی مذہب کو مٹانے کی توفیق نہیں ہوئی۔ بھلا عیسائیوں کے پروردہ غلام ابن غلام مرزاغلام احمد قادیانی جیسے خود ساختہ نبی کے ہاتھوں سے دین اسلام مٹ سکے گا؟ ہرگز نہیں۔
سلیمان بن حسن کی سفاکیاں
مرزاقادیانی کے پیشرؤں میں سلیمان بن حسن باطنی نامی ایک شخص تھا۔ یہ شخص تلوار اور اپنی طاقت کے زور سے اپنی نبوت قائم کرنا چاہتا تھا۔ مگر مسلمانوں کے ہاتھوں شکست کھا کر بحرین کی جانب فرار ہوا۔ اس نے مسلمان فاتحوں کے نام ایک قصیدہ لکھ کر روانہ کیا۔ جس کے دو شعر ذیل میں درج ہیں ؎
الست انا المذکور فی الکتاب کلہا
الست انا المنعوت فی سورۃ الزمر
ساملک اہل الارض شرقاً وغرباً
الاقیر وان الروم والترک والخزر
ترجمہ: کیا میں وہی نہیں ہوں جس کی پیشین گوئی تمام کتب مقدسہ میں موجود ہے؟ کیا