اسلام: اﷲ اور اس کے رسول محمد رسول اﷲﷺ کے ہر حکم کو بلاچون وچرا دل سے تصدیق کرنے اور اس پر کوئی اعتراض نہ کرنے کو ’’اسلام ‘‘ کہتے ہیں۔
مسلمان: اﷲ اور اس کے ہر حکم کو بلاچون وچرا دل سے تصدیق کرے اور ماننے والے کو مسلمان کہتے ہیں۔
کفر کیا چیز ہے؟ اور کافر کون ہے؟
ضروریات دین یعنی خدا اور رسول کے حکم پر اعتراض یا انکار کرنے کو ’’کفر‘‘ اعراض یا انکار کرنے والے کو کافر کہتے ہیں۔
کفر یعنی انکار خدا یا انکار رسول کی تین صورتیں
چونکہ خدا اور رسول سے قطعی اور یقینی طور سے ثابت شدہ حکم پر اعتراض یا انکار کرنا اور خدا کی خدائی اور رسول کے رسول ہونے کا انکار کرنا ہے۔ اس لئے خدا اور رسول کے نہ ماننے کی تین صورتیں ہوںگی وہ تینوں کفر ہیں۔
۱…کفر کی پہلی صورت
کھلے طور پر خدا کو خدا نہ مانے یا رسول کو رسول نہ مانے۔
کفر کی وجہ: اس صورت میں انکار کی مثال ’’بغاوت‘‘ ہے۔ جیسے کوئی شخص صاف طور پر اعلان کر دے کہ بادشاہ وقت یا حکومت وقت کو بادشاہ یا حاکم تسلیم نہیں کرتا۔ ایسے شخص کے باغی مجرم ہونے میں کسی کو شک نہیں ہوسکتا۔ اسی طرح خدا اور رسول کے انکار کو کفر اور انکار کرنے والے کو کافر اور اس کے جہنمی ہونے میں کسی کو شک نہیں ہوسکتا۔ قرآن مجید کی بے شمار آیتوں سے ایسوں کے کافر جہنمی ہونا ثابت ہو چکا ہے۔ اس لئے مدلل ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔
۲…کفر کی دوسری صورت
خدا کی خدائی اور رسول کی رسالت کا اقرار کرے۔ لیکن ان کے فرمائے ہوئے احکام میں سے کسی حکم کو صحیح نہ مانے یا اس پر اعتراض کرے۔
کفر کی وجہ: دوسری صورت کی انکار کی مثال ’’بغاوت‘‘ ہے۔ جس طرح بادشاہ وقت کو تسلیم نہ کرنا بغاوت اور جرم ہے۔ اسی طرح بادشاہ کو باشاہ مان کر اس کے کسی حکم پر اعتراض یا انکار کردینا بھی بغاوت اور جرم ہوگا۔ شیطان ابلیس جو سب سے پہلا اور سب سے بڑا کافر ہے۔ اس کا کفر بھی اسی دوسری قسم کے انکار کی بناء پر ہے۔ ورنہ وہ خدا کے قادر مطلق اور معبود ہونے کا منکر نہ