مرزاقادیانی کی نظر میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حقیقت
مندرجہ بالا دو حوالوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اب مرزاقادیانی کی روش اور برتاؤ کو ناظرین ملاحظہ فرماویں۔ فرماتے ہیں کہ: ’’آپ کا (عیسیٰ علیہ السلام) خاندان بھی نہایت پاک اور مطہر ہے۔ تین دادیاں اور نانیاں آپ کی زناکار اور کسبی عورتیں تھیں۔ جن کے خون سے آپ کا وجود ظہور پذیر ہوا۔ آپ کا کنجریوں سے میلان اور صحبت بھی شاید اس وجہ سے ہو کہ جدی مناسبت درمیان ہے۔ ورنہ کوئی پرہیزگار انسان ایک جوان کنجری کو یہ موقعہ نہیں دے سکتا کہ وہ اس کے سرپر اپنا ناپاک ہاتھ لگاوے… سمجھنے والے سمجھ لیں کہ ایسا انسان کس چلن کا آدمی ہوسکتا ہے۔‘‘
(ضمیمہ انجام آتھم ص۷ حاشیہ، خزائن ج۱۱ ص۲۹۱)
’’ہاں آپ (عیسیٰ علیہ السلام) کو گالیاں دینے اور بدزبانی کی اکثر عادت تھی۔ ادنیٰ ادنیٰ بات میں غصہ آجاتا تھا… مگر میرے نزدیک آپ کے یہ حرکات جائے افسوس نہیں۔ کیونکہ آپ تو گالیاں دیتے تھے اور یہودی ہاتھ سے کسر نکال دیا کرتے تھے۔ یہ بھی یاد رہے کہ آپ کو کسی قدر جھوٹ بولنے کی بھی عادت تھی۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۵ حاشیہ، خزائن ج۱۱ ص۲۸۹)
یہ ہے آپ کی شستہ اور مہذب دشنام بازی۔ ایک برگزیدہ نبی اﷲ کے حق میں، معلوم ہوا کہ مرزا قادیانی بھی ان بعض جاہلوں میں سے ہیں اور جاہل نبی نہیں ہوسکتا۔ افسوس تو یہ ہے کہ ایک برگزیدہ نبی پر ایسے شدید حملے محض اس وجہ سے کئے جاتے ہیں کہ آتھم پادری کے بارے میں جو پیش گوئی مرزاقادیانی نے فرمائی وہ جھوٹی ثابت ہوئی۔ اب جو غصہ آیا کہ پادریوں نے میرا مذاق اڑایا تو بدلہ پیغمبر معصوم سے لیا۔ ان کو رنڈیوں کی جانب مائل قرار دیا۔ زنا کار اور کسبی عورتوں کی اولاد بتایا اور مرزاقادیانی باوجود دعویٰ نبوت کے اور عصمت مآبی کا دم بھرنے، ٹانک وائن کے لئے خطوط لکھنے، مشک وزعفران کا استعمال کرنے، افیون کا دل دادہ اور عاشق ہونے، سنکھیا تناول فرمانے کے معصوم کے معصوم اور نبی کے نبی رہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور دیگر انبیاء علیہم السلام کی عصمت تو قرآن سے اور احادیث رسول اﷲﷺ سے ثابت ہے۔ لیکن مرزاقادیانی کے کریکٹر سے تو صاف ہویدا ہورہا ہے کہ آپ ایک ادنی انسان بھی نہیں تھے۔ چنانچہ مرزاقادیانی تحریر فرماتے ہیں کہ: (شراب اور مرزاقادیانی) ’’محبی اخویم حکیم محمد حسین سلمہ اﷲ تعالیٰ! السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ، اس وقت میاں یار محمد بھیجا جاتا ہے۔ آپ اشیائے خوردنی خرید دیں اور ایک بوتل ٹانک وائن کی پلومر کی دکان سے خرید دیں۔ مگر ٹانک وائن چاہئے۔ اس کا لحاظ رہے۔ باقی