ہے جو صرف ۱۵ویسہ مال اٹھا سکتے ہیں۔ میرے لئے نہیں۔ میں تیس ویسہ مال اٹھا سکتا ہوں۔ اس لئے مجھے اجازت ہونی چاہئے۔ ظاہر بات ہے کہ ریلوے حکام کے نزدیک اس خود ساختہ رول کی کوئی وقعت نہیں ہوگی۔ اس تاویل باطل کی وجہ سے جرمانہ کے ساتھ گستاخی کی سزا ملے گی۔
لاہوری یعنی مرزامحمد علی کی پارٹی مرزاقادیانی کی صرف نبوت کا انکار کرتی ہے۔ باقی مرزاقادیانی کی تمام کفریات کی حرف بحرف تائید کرتی ہوئی قرآن وحدیث کے معنی کو اﷲ ورسول وصحابہ کے بیان کئے ہوئے معنی کے خلاف کرنے کی وجہ سے لاہوری پارٹی بھی کافر ومرتد ہے۔ گویا یہ جماعت دعویٰ کرتی ہے کہ مرزاغلام احمد قادیانی اور مسٹر محمد علی کو قرآنی الفاظ کے وہ معانی سمجھائے دیئے۔ جن کو نہ نبی نے سمجھا نہ صحابہ نے سمجھا نہ آج تک امت نے سمجھا۔ جو کچھ سمجھا تو انگریزی حکومت کے پٹھو مرزاغلام احمد قادیانی نے سمجھا۔ نعوذ باﷲ! الغرض تیسری قسم کے کفر میں اﷲ ورسول کو مانتے ہوئے ان کے الفاظ کو برقرار رکھ کر ان کے معنی میں اس طرح تاویل باطل کرے جو اﷲ ورسول وصحابہ کے بتلائے ہوئے معنی کے خلاف ہوں۔
کافر کو کافر نہ کہنے والا
جس شخص کے متعلق قطعی اور یقینی طور پر معلوم ہو جائے کہ اس نے ضرویات دین میں سے کسی ایک چیز کا انکار کر دیا ہے۔ (جیسے لاہوری اور قادیانی جماعتیں) ایسے شخص کو احتیاط اور شک کی بناء پر کافر نہ کہنے والا خود بے احتیاطی سے کافر اور مرتد ہو جاتا ہے۔ مثلاً مرزاغلام احمد قادیانی نے تعظیم انبیاء کے خلاف حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور ان کی والدہ حضرت مریم علیہا السلام کو فحش بازاری گالیاں دیں۔ جیسا کہ آپ گذشتہ اوراق میں پڑھ چکے ہیں۔ ایسی صورت میں احتیاط اور شک کی وجہ سے مرزاغلام احمد قادیانی کو کافر اور مرتد نہ کہنے کے معنی یہ ہوئے کہ ان کے نزدیک تعظیم انبیاء ضروریات دین میں سے نہیں۔ حالانکہ تعظیم انبیاء ضروریات دین سے ہے تو وہ شخص نادانستہ ضروریات دین کا انکار کرنے کی وجہ سے کافر ہوگیا۔
اسی طرح اگر کوئی شخص پنجگانہ نماز پڑھتا ہے اور تاویل کر کے روزہ کی فرضیت کا انکار کر دے تو یہ شخص ضروریات دین کے انکار کی وجہ سے کافر ہو جائے گا۔ ایسے شخص کو احتیاطاً کافر نہ کہنے کا مطلب یہ ہوا کہ ان کے نزدیک روزہ ضروریات دین میں سے نہیں ہے۔ حالانکہ روزہ ضروریات دین سے ہے۔ یہ احتیاط پر عمل کر کے نادانستہ روزہ کی فرضیت کا انکارکر کے کافر ہوگیا۔ (دیکھو اکفار الملحدین مصنفہ مولانا انور شاہ ، صدر مدرس دارالعلوم دیوبند، رسالہ دین مرزا کفر خالص ہے۔ مصنفہ ابن شیر خدا مولانا مرتضیٰ حسن، ناظم تعلیمات دارالعلوم دیوبند)