تھا۔ خدا کی ساری خدائی کو تسلیم کرتا تھا۔ صرف خدا کے ایک حکم یعنی سجدہ کے انکار کرنے کی وجہ سے کافر اور مردود قرار دیاگیا۔
اس بناء پر اگر کوئی کلمہ شہادت پڑھتا ہو نماز، روزہ، حج سبھی ارکان اسلام کو ادا کرتا ہو۔ لیکن ضروریات دین کے خلاف آنحضرتﷺ کے بعد نبی کے ہونے کا قائل ہو یا جہاد کے منسوخ ہونے کا قائل ہو یا نبیوں میں سے کسی نبی کی توہین کرتا ہو یا قرآنی تعلیم کے خلاف حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور اس کی پاک دامن ماں حضرت مریم علیہا السلام کو گالیاں دیتا ہو۔ بہرحال کسی ایک حکم کا انکار کر دے یا اعتراض کرے تو وہ کافر ہو جائے گا۔ اسی قاعدہ کی بناء پر مرزاغلام احمد قادیانی اپنے بیس سالہ مرید ڈاکٹر عبدالحکیم کو صرف انہیں نبی نہ ماننے کی وجہ سے مرتد وکافر قرار دیتے تھے۔ ورنہ ڈاکٹر صاحب ان کے تمام دعاوی کو تسلیم کرتے تھے۔ مرزاغلام احمد قادیانی اور لاہوری پارٹی کا کفر اسی دوسری قسم کے انکار کی بناء پر ہے۔ الغرض دوسری قسم کے کفر کے لئے ضروریات دین میں سے کسی ایک حکم پر اعتراض یا انکار کرتے ہی کافر ہو جائے گا۔ خواہ وہ دیگر تمام ضروریات دین کو ادا کرتے رہے۔
کفر کی تیسری صورت
یہ بھی نہ ماننے ہی کی ایک صورت ہے کہ خدا کی خدائی اور رسول کی رسالت کا بھی اقرار کرے اور زبان سے یہ بھی اقرار کرے کہ میں اﷲ اور رسول کے تمام احکام کو مانتا ہوں۔ لیکن احکام کے معنی اﷲ اور اس کے رسول کے بتلائے ہوئے اور آپ کے بلاواسطہ شاگردوں (صحابہ کرام) کے سمجھے ہوئے معنی کے خلاف کوئی نیا معنی گھڑ کر آپ کے احکام کو ٹال دے۔ مثلاً کوئی کہے میں صلوٰۃ کو فرض مانتا ہوں مگر صلوٰۃ کے معنی لغت میں دعاء کرنے کے ہیں۔ اس لئے صلوٰۃ بمعنی دعاء کے فرض ہیں۔ یہ رکوع اور سجدہ والی نماز فرض نہیں ہے۔ یا یوں کہے کہ اذان کو شعار اسلام سمجھتا ہوں۔ اذان کے معنی چونکہ اعلان کرنے کے ہیں اور اعلان گھنٹہ کے ذریعہ سے بھی ہوسکتا ہے۔ لہٰذا اذان سے گھنٹہ بجانا مراد ہے۔ مخصوص الفاظ کے ساتھ اعلان کرنا مراد نہیںہے۔ قرآن مجید ایسے شخص کو ملحد اور حدیث ایسے شخص کو زندیق قرار دیتی ہے۔
وجہ کفر: تیسری صورت کا انکار بھی بغاوت ہی کی ایک قسم ہے کہ بظاہر قانون کو تسلیم کرتا ہے۔ لیکن قانون ساز جماعت کی تصریحات اور ہائی کورٹ کے تسلیم کئے ہوئے معانی کے خلاف کوئی نئے معانی تراش کر قانون کو رد کر دے۔ مثلاً ریلوے قانون کی رو سے ہر مسافر ۱۵ویسہ مال اپنے ساتھ لے جاسکتا ہے۔ اگر کوئی قدآور پہلوان کہے کہ یہ قانون پستہ قد کمزور لوگوں کے لئے