۱۰…سارے جہاں کے مسلمان کافر ہیں، ان کے پیچھے نماز نہ پڑھیں
تفصیل حوالہ… دیکھو (انوار خلافت ص۹۰، مصنفہ میاں محمود صاحب خلیفہ قادیان)
جواب… نبی عربی تو سارے جہاں کو مسلمان بنانے کے لئے مبعوث ہوئے اور قادیانی صرف مرزاقادیانی کے ماننے والے کو مسلمان قرار دیتے ہیں۔ یا للعجب!
۱۱…سارے جہاں کے مسلمان یعنی غیراحمدی کافر ہیں، ان کے پیچھے نماز پڑھنا قطعی حرام ہے، نماز پڑھنے سے اعمال حبط ہو جائیں گے
تفصیل حوالہ… دیکھو (اخبار الفضل قادیان مورخہ ۲۵؍اکتوبر ۱۹۲۰ئ)
جواب…قرآن میں تو ’’وارکعوا مع الراکعین‘‘ کی وجہ سے ہر مسلمان کے پیچھے نماز پڑھنی جائز ہے۔ لیکن قادیانی مذہب میں مرزاقادیانی کے ماننے والوں کے سوا کسی کے پیچھے نماز درست نہیں ہے۔
۱۲…غیرقادیانی کا جنازہ نہ پڑھیں خواہ معصوم بچہ ہی کیوں نہ ہو
’’غیراحمدیوں کا کفر بینات سے ثابت ہے اور کفار کے لئے دعائے مغفرت جائز نہیں۔‘‘ (اخبار الفضل قادیان مورخہ۷؍فروری ۱۹۲۱ئ) ’’غیراحمدی بچے کا جنازہ پڑھنا درست نہیں۔‘‘
(اخبار الفضل قادیان مورخہ ۴؍مئی ۱۹۲۲ئ، اخبار الفضل قادیان مورخہ ۱۵؍دسمبر ۱۹۳۱ئ)
۱۳…محض احمدی یعنی قادیانی نہ ہونے کی وجہ سے مرزاغلام احمدقادیانی نے اپنے بیٹے فضل احمد پر جنازہ نہیں پڑھا
تفصیل حوالہ… دیکھو (اخبار الفضل قادیان مورخہ ۱۵؍دسمبر ۱۹۳۱ئ)
جواب… مرزاجیسے مرتد نے جنازہ نہ پڑھا تو کیا نقصان ہوا، نہ پڑھنا ہی مرزافضل احمد کی کرامت سمجھو۔
۱۴…احمدی لڑکیوں کا نکاح، غیر احمدیوں سے کرنا ناجائز ہے،
لڑکیوں کو بٹھائے رکھو۔ لیکن غیراحمدیوں میں نہ دو (انوار خلافت ص۹۳)
’’ارشاد مرزا! اپنی لڑکی کسی غیراحمدی کو نہ دینی چاہئے۔ اگر ملے تو بے شک لینے میں حرج نہیں اور دینے میں گناہ ہے۔‘‘ (الحکم مورخہ ۱۴؍اپریل ۱۹۰۸ئ)
جواب… قرآن کی رو سے قادیانی لڑکیاں مرتدات سے ہیں۔ اسلام میں غیرمسلم