۷…آنحضرتﷺ کے بعد نبوت کا دروازہ بند خیال کرنے والا
لعنتی اور مردود ہے
تفصیل حوالہ… دیکھو (حقیقت النبوۃ ص۱۸۶،۱۸۷)
جواب… ’’انا اخر الانبیاء لا نبی بعدی‘‘ کے خلاف ہونے کی وجہ سے ایسا عقیدہ رکھنا کفر اور ضروریات دین کا انکار کرنا ہے۔
۸…آنحضرتﷺ کے بعد ایک نبی کیا ہزاروں نبی ہوںگے
تفصیل حوالہ… دیکھو (انوار خلافت ص۶۲)
۹…مرزاغلام احمد قادیانی کو عین محمدؐ ہونے کی وجہ سے خاتم النبیین کہنا بجا ہے
’’حضرت مسیح موعود کو آنحضرتﷺ کے تمام کمالات حاصل کرنے کی وجہ سے عین محمد کہہ سکیں گے۔‘‘ (ذکر الٰہی ص۲۰)
محمد پھر اتر آئے ہیں ہم میں
اور آگے سے ہیں بڑھ کر اپنی شان میں
(اخبار بدر مورخہ ۲۵؍اکتوبر ۱۹۰۶ئ، ص۱۴)
’’پس چونکہ میں اس کا رسول یعنی فرستادہ ہوں۔ مگر بغیر کسی نئی شریعت، نئے دعویٰ اور نئے نام کے بلکہ اسی نبی کریم خاتم الانبیاء کا نام پاکر اور اسی میں ہوکر اور اسی کا مظہر بن کر آیا ہوں۔‘‘ (نزول المسیح ص۲،۳، خزائن ج۱۸ ص۳۸۰،۳۸۱)
جواب… مرزاغلام احمد قادیانی اور ان کا بیٹا مرزابشیرالدین کے کہنے کے مطابق آنحضرتﷺ اور مرزاغلام احمد دونوں ایک ہوں تو پھر لازم آئے گا۔ مرزا نے پندرہ روپیہ ماہوار پر نصاریٰ کی ملازمت کی تو آنحضرتﷺ نے بھی نصاریٰ کی ملازمت کی۔ مرزامختاری کے امتحان میں فیل ہوئے۔ نعوذ باﷲ! آنحضرتﷺ بھی فیل ہوئے۔ مرزاقادیانی کو عیسائیوں کے ہاتھوں شکست فاش ہوئی تو نعوذ بااﷲ آنحضرتﷺ کو بھی شکست ہوئی۔ مرزا کو محمدی بیگم کے نکاح میں ناکامی ہوئی تو نعوذ باﷲ آنحضرتﷺ کو بھی ناکامی ہوئی؟ محمدی بیگم کے وصال کی حسرت لے کر مرزا قبر میں گئے۔ اسی طرح نعوذ باﷲ! آنحضرتﷺ بھی گئے۔ توبہ، توبہ!