جواب…مرزاقادیانی کو کافر اور دجال ماننا ضروری ہے۔ جو اس کو مسلمان مانے گا وہ کافر مرتد ہو جائے گا۔ جس کی تفصیل گذر چکی ہے۔
۳…مرزاقادیانی کا منکر کافر ہے
’’قرآن شریف میں انبیاء کے منکرین کو کافر کہاگیا ہے۔ ہم لوگ حضرت مسیح موعود کونبی مانتے ہیں۔ اس لئے ہم ان کے منکریں کو کافر کہتے ہیں۔‘‘ (تشہیذ الاذہان ج۶ ص۱۴۰)
جواب… بقول نبی عربی، جب مرزادجال اور کذاب ٹھہرا تو ان کا انکار خالص مؤمن کی نشانی ہے۔
۴…مرزاغلام احمد قادیانی کے بیعت سے باہر رہنے والا کافر یعنی سوائے قادیانی جماعت کے ساری دنیا کے مسلمان کافر
’’ہر ایک شخص جو مسیح موعود کی بیعت میں داخل نہیں ہوچکا وہ کافر ہے۔‘‘
(تشحیذ الاذہان ج۶ ص۱۴۰، موجودہ مذہب ص۳ قادیان)
جواب…دجالوں کی بیعت مذہب اسلام کی رو سے کفر ہے۔
۵…جو مرزاقادیانی کو نہ نبی مانتا ہے نہ کافر کہتا ہے وہ بھی کافر ہے
’’ جو حضرت مسیح موعود کو نہیں مانتا اور کافر بھی نہیں کہتا وہ بھی کافر ہے۔‘‘
(تشحیذ الاذہان ج۶ ص۱۴۰، موجودہ مذہب ص۳ قادیان)
جواب… نبی عربیﷺ کی پیشین گوئی درست ہوئی کہ میرے بعد بڑے بڑے دجال وکذاب نکلیں گے۔ ’’کلہم یزعم انہ نبی اﷲ‘‘ ہر دجال خیال کرے گا کہ میں اﷲ کا نبی ہوں۔ حالانکہ میرے بعد نبوت کا سلسلہ ہی بند ہوچکا۔
۶…مرزاغلام احمد قادیانی کو سچا سمجھ کر مزید اطمینان کے لئے بیعت میں توقف کرے وہ بھی کافر، مرزاکو دل سے سچا سمجھے، زبان سے انکار نہ کرے، لیکن بیعت میں توقف کرے تب بھی کافر ہے
’’آپ (مسیح موعود) نے اس شخص کو بھی جو آپ کو سچا جانتا ہے۔ مگر مزید اطمینان کے لئے اس بیعت میں توقف کرتا ہے۔ کافر ٹھہرایا ہے۔ بلکہ اس کو بھی جو آپ کو دل میں سچا قرار دیتا ہے اور زبانی بھی آپ کا انکار نہیں کرتا۔ ابھی بیعت میں اسے کچھ توقف ہے۔ کافر ٹھہرایا ہے۔‘‘
(تشحیذالاذہان ج۶ ص۱۴۰،۱۴۱)