نئے احکام قادیانی شریعت کے مسلمانوں کو بتلادیتا اور اگر زندگی نے فرصت دی تو عنقریب انشاء اﷲ اس مبحث پر ایک رسالہ لکھوں گا۔ باقی رہا مندرجہ بالا دو شبھے سو ان کا جواب اب مرزاقادیانی کی زبان سے سنئے۔ فرماتے ہیں کہ: ’’اور اگر کہو کہ صاحب الشریعت افتراء کر کے ہلاک ہوتا ہے نہ ہر ایک مفتری تو اوّل تو یہ دعویٰ بے دلیل ہے۔ خدا نے افتراء کے ساتھ شریعت کی کوئی قید نہیں لگائی۔ ماسوا اس کے یہ بھی تو سمجھو کہ شریعت کیا چیز ہے۔ جس نے اپنی وحی کے ذریعے سے چند امر اور نہی بیان کئے اور اپنی امت کے لئے ایک قانون مقرر کیا۔ وہی صاحب الشریعت ہوگیا۔ پس اس تعریف کی رو سے بھی ہمارے مخالف ملزم ہیں۔ کیونکہ میری وحی میں امر بھی ہیں اور نہی بھی۔ مثلاً یہ الہام کہ: ’’قل للمؤمنین یغضوا من ابصارہم ویحفظوا فروجہم ذلک ازکی لہم‘‘ یہ براہین احمدیہ میں درج ہے اور اس میں امر بھی ہے اور نہی بھی اور اس پر تیئس برس کی مدت بھی گذر گئی اور ایسا ہی اب تک میری وحی میں امر بھی ہوتے ہیں اور نہی بھی اور اگر کہو کہ شریعت سے وہ شریعت مراد ہے جس میں نئے احکام ہوں تو یہ باطل ہے۔ اﷲتعالیٰ فرماتا ہے۔ ’’ان ہذا لفے الصحف الاولیٰ صحف ابراہیم وموسیٰ‘‘ یعنی قرآنی تعلیم توریت میں بھی موجود ہے اور اگر یہ کہو کہ شریعت وہ ہے جس میں باستفاء امر اور نہی کا ذکر ہو تو یہ بھی باطل ہے۔ کیونکہ اگر توریت یا قرآن شریف میں باستیفاء احکام شریعت کا ذکر ہوتا تو پھر اجتہاد کی گنجائش نہ رہتی۔‘‘ (اربعین نمبر۴ ص۶، خزائن ج۱۷ ص۴۳۵،۴۳۶)
نیز مرزاقادیانی نے تو قادیانیوں کو کچھ کہنے کی مہلت بھی نہ دی۔ ان کے تمام لاحاصل دعاوی پر پانی پھیر دیا اور ان کی عمر بھر کی کمائی کو خاکستر کر دیا۔ کیونکہ وہ تو تمام گذشتہ انبیاء کو ظلی مانتے ہیں اور اس معنی پر اپنے آپ کو بتلاتے ہیں اور ظاہر ہے کہ متقدم نبی حقیقی نبی تھے نہ کہ مجازی۔ چنانچہ ملاحظہ ہو فرماتے ہیں کہ: ’’کمالات متفرقہ جو تمام دیگر انبیاء میں پائے جاتے تھے وہ سب حضرت رسول کریمﷺ میں ان سے بڑھ کر موجود تھے اور اب وہ سارے کمالات حضرت رسول کریم سے ظلی طور پر ہم کو عطاء کئے گئے۔ اس لئے ہمارا نام آدم، ابراہیم، موسیٰ، نوح، داؤد، یوسف، سلیمان، یحییٰ، عیسیٰ وغیرہ ہے۔ پہلے تمام انبیاء ظل تھے۔ رسول کریم کے خاص خاص صفات میں اور اب ہم ان تمام صفات میں نبی کریم کے ظل ہیں۔‘‘
(تشحیذ الاذہان نمبر۱۰،۱۱ ج۱۰ ص۱۳، وقول فیصل ص۶)
ان عبارات سے صاف طور سے معلوم ہوا کہ مرزاقادیانی صاحب شریعت نبی ہونے کا