اور مشہور مقولہ ہے کہ دروغگورا حافظہ نباشد! پس ان سے بداہتہً ثابت ہوا کہ مرزاقادیانی جھوٹے تھے۔ قادیانی صاحبان اکثر عوام کو دھوکا دینے کے لئے تشریعی نبوت کا مبحث درمیان میں لاتے ہیں اور مرزاقادیانی کے لٹریچر سے مرزائی عقائد صحیح طور پر پیش نہیں کرتے۔ ورنہ دنیا اندھی نہیں ہے۔ ناواقفوں کو خبر نہیں ہوتی اور وہ دام میں آسانی سے پھنس جاتے ہیں۔ تشریعی اور غیرتشریعی نبوت کے بحث کو چھیڑنا اور محی الدین اور شیخ عبدالکریم جیلی کے مضامین کو پیش کرنا محض تضیع اوقات ہے۔ بحمداﷲ! مرزاقادیانی نے تو کوئی مقام نہیں چھوڑا۔ جس کا فیصلہ آپ نے خود نہ کیا ہو۔ اس مقام کو بھی ہم مرزاقادیانی کے فیصلے پر چھوڑتے ہیں۔ جو کچھ وہ خود فیصلہ فرمائیں وہی صحیح ہے۔ لیکن ہاں قادیانی صاحبان سے یہ پوچھنا چاہئے کہ غیر تشریعی کے معنی کیا ہیں۔ اگر غیرتشریعی نبی کے معنی یہ ہیں کہ اس کی نبوت دوسرے سے مستفاد ہو اور کوئی جدید حکم نہ لاوے۔ (مرزاقادیانی کی نبوت) تو اس معنی پر بھی مرزاقادیانی غیرتشریعی نبوت کے دعویدار نہ تھے۔ بلکہ مرزاقادیانی اپنے آپ کو ایک مستقل نبی سمجھتے تھے اور اگر غیرتشریعی کے یہ معنی ہیں کہ اس کے وحی میں امر اور نہی نہ ہو تو یہ معنی بھی مرزاقادیانی پر صادق نہیں آتا۔ بلکہ مرزاقادیانی ببانگ بلند پکارتے ہیں کہ: ’’میری وحی میںا مر بھی ہے اور نہی بھی۔‘‘ غرض یہ ہے کہ قادیانیوں کا یہ دعویٰ کہ مرزاقادیانی غیرتشریعی نبی تھے۔ مرزاقادیانی کی تحریروں کے صریح منافی اور خلاف ہے اور اگر غیرتشریعی اور ظلی اور بروزی کے کچھ اور معنی ہیں تو قادیانی حضرات بیان کردیں اور نیز یہ دعویٰ کہ مرزاقادیانی کی وحی میں کوئی جدید حکم نہ تھا۔ بالکل بلادلیل ہے۔ کیونکہ جناب رسول اﷲﷺ کی شریعت میں انگریزوں کی اطاعت کو اسلام اور خدا اور رسول کی اطاعت نہیں بتائی گئی ہے اور نہ اس گورنمنٹ کی اطاعت کو اسلام کا حصہ بتایا گیا ہے۔ لیکن مرزاقادیانی کی شریعت میں انگریزوں کی اطاعت خدا اور رسول کی اطاعت اور اسلام کا دوسرا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ جیسا کہ پہلے معلوم ہوا۔ مرزاقادیانی جہاد کو حرام بتلاتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ ؎
اب چھوڑ دو جہاد کا اے دوستو خیال
دیں کے لئے حرام ہے اب جنگ اور قتال
(ضمیمہ تحفہ گولڑویہ ص۲۶، خزائن ج۱۷ ص۷۷)
لیکن شریعت مصطفویہ میں جہاد افضل الاعمال بتایا گیا ہے۔ غرض یہ دعویٰ کرنا کہ مرزاقادیانی کوئی نیا حکم لے کر نہیں آیا۔ بالکل بیکار ہے۔ اگر عدم گنجائش مانع نہ ہوتی تو بہت سے