دارالعلوم دیوبند سے آئے ہوئے دعوت ناموں میں سے مفصل دعوت نامہ درج ذیل ہے:
دارالعلوم دیوبند
محترم المقام دامت برکاتہم
السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ، خدا کرے کہ مزاج سامی بعافیت ہوں۔ فتنہ قادیانیت آزادی کے بعد ہمارے ملک میں سرد پڑگیا تھا جس کی وجہ سے علماء امت ومحافظین شریعت اس کی جانب سے بے فکر ہوئے تھے۔ اب میدان خالی پاکر اس فتنہ نے سراٹھانا شروع کردیا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ اس فتنہ کا پھر سے قوت کے ساتھ تعاقب کیا جائے۔ اسی غرض سے دارالعلوم دیوبند کے معزز ارکان شوریٰ نے اپنے گزشتہ اجلاس میں دارالعلوم کے زیر اہتمام ’’تحفظ ختم نبوت‘‘ کے موضوع پر ایک عالمی اجلاس منعقد کرنے کی تجویز منظور فرمائی تھی۔ چنانچہ اسی فیصلہ کے مطابق ۲۹،۳۰،۳۱؍اکتوبر ۱۹۸۶ء کو دارالعلوم میں عالمی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔
جناب والا! کی وقیع علمی خدمات کے پیش نظر عر ض ہے کہ اس موقعہ پر ابطال قادیانیت کے عنوان سے ایک مقالہ سپرد قلم فرماکر مورخہ ۲۰؍اکتوبر ۱۹۸۶ء تک دارالعلوم دیوبند کے پتہ پر ارسال فرمائیں۔ امید ہے کہ اس موقعہ کی اہمیت کے پیش نظر اس گزارش پر خاص توجہ فرمائیں گے۔
نمونہ کے لئے چند عنوانات ہمرشتۂ عریضہ ہیں۔ والسلام!
مولانامرغوب الرحمن
مہتمم دارالعلوم دیوبند
نوٹ: مقالہ فل اسکیپ سائز کے ۷صفحات پر مشتمل ہونا چاہئے۔ یا اگر مقالہ مفصل ہو تو چار پانچ صفحات میں اس کی تلخیص فرمادی جائے۔ تاکہ اس کو ۱۲منٹ میں پیش کیا جاسکے۔
عنوانات
۱…
قادیانیت اور اسلام (ایک تقابلی مطالعہ)
۲…
عقیدہ ختم نبوت اور مرزا غلام احمد قادیانی
۳…
مرزا قادیانی اور دعویٰ مسیحیت (ایک تحقیقی جائزہ)
۴…
غلام احمدقادیانی کی جھوٹی نبوت
۵…
غلام احمدقادیانی علماء اسلام کی نظر میں