۹ طلبہ کی سہولت کے لیے متنِ نخبہ کو اخیر میں لاحق کر دیا گیا ہے، جو استاذی مولانا الیاس صاحب دامت برکاتہم کا تحقیق کردہ ہے۔
۱۰ المعجم المفہرس اور موسوعۃ اطراف الحدیث کا مختصراً تعارف بھی پیش کیا گیا ہے، چوں کہ کسی بھی حدیث پر اجراء کرتے وقت یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ حدیث کن کن کتابوں میں موجود ہیں ، اس کے لیے یہ دونوں کتابیں معاون ثابت ہوگی۔ نیز ’’تقریب التهذیب‘‘ اور ’’تهذیب الكمال‘‘ كا بھی مختصرا تعارف پیش كیا گیا هے۔
قارئین سے گذارش ہے کہ اجراء کے تعلق سے کوئی مفید مشورہ ہو تو ضرور اس سے باخبر کریں ، تاکہ اس پر غور کرکے آئندہ اس کو شامل اشاعت کیا جاسکے۔
اظہارِ تشکر
اس موقع پر مکرمی ومخدومی حضرت مولانا مفتی اقبال صاحب دامت برکاتہم (استاذِ حدیث وفقہ ومہتمم دار العلوم اسلامیہ عربیہ ماٹلی والا، بھروچ، گجرات) کا میں تہہ دل سے ممنون ومشکور ہوں کہ حضرت والا نے اپنے گوناگوں مصروفیات کے باوجود اپنے گراں قدر تقریظی اور دعائیہ کلمات کے ذریعہ کتاب کی اہمیت میں اضافہ فرمایا اور وقتا فوقتا اپنے قیمتی مشورے وآراء سے رہنمائی فرمائی، آپ ہمیشہ حوصلہ افزائی فرماتے رہتے ہیں ، اللہ تعالیٰ حضرت کے علم اور عمر میں برکت عطا فرمائے، اور حضرت کے سایہ کو تادیر قائم رکھے۔ آمین