تقسیم اول بلحاظ اسمائے رُوات
۱ هم نامی کی وجه سے رُوات میں اشتباه کی تین قسمیں هیں : ۱)مُتَّفِق ومُفْتَرِق، ۲)مُؤْتلِف ومُخْتلِف، ۳)مُتشابه۔
مُتَّفِقْ و مُفْتَرِقْ:
سند میں مذکور وه رُوات جن کے نام مع ولدیت لکھنے اور بولنے میں یکساں هوں یا کنیت یا نسبت وغیره میں متفق هوں ؛ اور ان کی شخصیتیں مختلف هوں ، جیسے: سند میں صرف حماد نام کا ذکر هو، اس نام کے ایک هی طبقے میں دو روات هیں : حماد بن زید بھی اور حماد بن سلمه، اسی طرح خلیل بن احمد نامی رُوات چھ هیں ۔
متفق ومتفرق کو جاننے کا فائده: اس کا فائده یه هے که دو شخصوں یا زیاده کو ایک گمان کر لینے سے انسان بچ جاتا هے۔
مُؤْتَلِفْ ومُخْتَلِفْ:
سند میں مذکور وه رُوات جن کے نام، لقب یا نسب، خطا یکساں هوں اور نطقاً مختلف هوں ؛ خواه نطق کا یه اختلاف نقطوں کی وجه سے هو یا اعراب کی وجه سے هو یا دونوں کی وجه سے هو، جیسے: حمزة اور جمرة، عَقیل اور عُقَیل۔
مُتَشَابِهْ:
سند میں مذکور وه رُوات هیں جن کے نام تحریر اور تلفظ دونوں میں متفق هوں اور ان کے باپوں کے نام صرف تحریر میں متفق هوں اور تلفظ میں مختلف هوں یا اس کے بر عکس هو، یعنی ان کے باپوں کے نام تو تحریر اور تلفظ دونوں میں متفق هوں اور ان روات کے نام صرف تحریر میں متفق هوں اور تلفظ میں