حدیث میں یا اس باب میں یا اس صفحه میں ایک سے زائد مرتبه آیا هے۔
اس کتاب سے تخریج کرنے کے لیے طالب کو مذکوره ذیل باتوں کا لحاظ کرنا هوگا۔
(۱) مطلوبه حدیث سے کلماتِ غریبه ومهمه کو اختیار کرنا هوگا۔
(۲) اِن کلماتِ مختاره سے معجم میں مراجعت کرکے ذکر کیے گئے معلومات کو کاپی میں نقل کرنا۔
(۳) معلومات میں مکررات حذف کرنا اور زوائد کو لے لینا۔
(۴) جن کتابوں کا حواله دیا گیا هے اُن کتابوں کی مراجعت کرنا۔
(۵) تحقیقِ سند یا تحقیقِ الفاظِ حدیث کے لیے ان احادیث کو مع اسانید کے کاپی میں نقل کرنا۔ (تخریج الحدیث نشأته ومنھجیته، ص: ۶۹)
موسوعة أطراف الحدیث
مؤلف: استاذ ابو هاجر محمد السعید بن بسیونی زغلول۔
اس کتاب میں مؤلف نے حدیث، سیرت، فقه، علل، رجال، موضوعات وغیره سے متعلق (۱۵۰ )کتابوں کے اطراف کو الف، باء کی ترتیب پر مرتب کر دیا هے، اور هر کتاب کے لیے الگ الگ رمز استعمال کیا هے، جن کا ذکر جلدِ اول کے شروع میں کر دیا هے یه ایک بهترین موسوعه هے جس سے تخریجِ حدیث کا کام بڑی سرعت وسهولت کے ساتھ هوجاتا هے، اس کتاب کے ساتھ