اجراء كے چار اهم مراجع كا تعارف
المعجم المفھرس لألفاظ الحدیث النبويﷺ
اس کتاب کوچند مستشرقین نے مل کر مرتب کیا هے، ان میں پیش پیش پروفیسر آرنٹ جان ونسنک هولندی (م:۱۹۳۹) هے اور استاذ محمد فواد عبد الباقی صاحب (م:۱۳۸۸) نے ان کا تعاون کیا هے، اس کتاب میں مندرجهٔ ذیل نو کتابوں کے کلماتِ غریبه ومهمه کو الف باء کی ترتیب پر مرتب کر کے کتابوں کا مع باب یا مع رقم الحدیث حواله دیا هے۔
خ:
صحیح البخاري
م:
مسلم شریف
د:
ابو داؤد السجستانی
ت:
سنن ترمذی
ن:
نسائی شریف
جه
ابن ماجه
ط:
مؤطا امام مالک
دی
سننِ دارمی
حم
مسندِ احمد
ملحوظه: ۱ ابن ماجه کے لیے پوری کتاب میں ’’جه‘‘ کا رمز استعمال کیا هے، سوائے جزءِ اول کے تیئیس (۲۳) صفحات کے، ان میں (ق) کا رمز استعمال کیا هے۔
۲ مسندِ احمد بن حنبل اس کتاب کا حواله دینے کے لیے جلد اول کے شروع میں تیئیس (۲۳) صفحات میں ’’حل‘‘ کا رمز استعمال کیا هے، اور مابقیه میں ’’حم‘‘ کا لفظ استعمال کیا هے۔
یه کتاب آٹھ جلدوں میں هے؛ لیکن آٹھویں جلد کی ترتیب کچھ الگ هے،