اقسام حدیث بہ لحاظ تعداد اسانید
۱سندوں کی تعداد کے اعتبار سے حدیث کی چار قسمیں ہیں : ۱متواتر، ۲ مشہور (مستفیض)، ۳ عزیز، ۴ غریب۔
مُتَوَاتِرْ:
وہ حدیث مقبول ہے جس کی سندیں بکثرت ہوں ۔
ملحوظه: قول راجح کے مطابق کثرت کے لیے کوئی تعداد متعین نہیں ہے، جیسے: ’’من کذب عليّ متعمِّدا فلیتبوّأ مقعدہ من النار‘‘.۱
(مسلم، باب تغلیظ الکذب علی رسول اللہ، رقم: ۳)
متواتر کی چار شرطیں هیں :
۱ روات کی کثرت، ۲ سند کی ابتداء سے انتہاء تک ہر طبقہ میں روات کی یہ کثرت باقی رہی ہو، ۳ عادت وعقل جھوٹ پر ان کے اتفاق کو محال سمجھے، ۴روایت کا منتہیٰ کوئی امر حسی ہو (یعنی حواسِ خمسہ میں سے کوئی جس کا ادراک کر سکے)۔
متواتر کا حکم: خبرِ متواتر علمِ یقینی بدیہی کا فائدہ دیتی ہے۔
۲ متواتر کی دو قسمیں ہیں : ۱ متواتر لفظی، ۲ متواتر معنوی۔
متواتر لفظی:
وہ حدیث ہے جس کے بعینہٖ الفاظ تواتر کے
۱ اس کو آقا ﷺ سے ۶۲ یا ۱۰۰ سے زیادہ صحابہ نے روایت کیا ہے۔
(قواعد المحدثین: ۶۰۲)