تقریظ
مولانا عبد الله معروفی صاحب دامت بركاتهم
استاذ شعبهٔ تخصص فی الحدیث، دار العلوم دیوبند
حامداً و مصلیاً ومسلماً وبعد،
علم اصولِ حدیث سے مناسبت ہر عالم اور علوم شرعیہ سے تعلق رکھنے والے کی بنیادی ضرورت ہے؛ کیوں کہ حدیث رسول ﷺسے استدلال کے لئے فنی طور پر اس کی صحت و ضعف کو جاننا، نیز سند ومتن کے اعتبارسے اس کا مقام ومرتبہ معلوم کرنا لازم و ضروری ہے۔
جو لوگ علوم حدیث میں خاطر خواہ درک نہیں رکھتے ان سے علمی کاموں میں قدم قدم پر غلطیاں سر زدہوتی رہتی ہیں ، بسااوقات بالکل بے بنیاد و غیر ثابت نص پر مبنی کوئی لمبی چوڑی تقریر یامضمون لکھ دیا جاتا ہے جس کی حیثیت تارِ عنکبوت سے زیادہ نہیں ہوتی؛ اس لئے مدارس اسلامیہ کے نصاب میں علم اصولِ حدیث مضمون لازمی طور سے شامل کیا گیاہے تاکہ حضرات علماء کرام اور منتہی طلبہ کی نظر حدیث فہمی اور حدیث سے استدلال كے وقت قابلِ قبول وقابلِ استدلال مواد پر ہی رہے۔
اردو زبان میں بھی علم اصولِ حدیث کو آسان سے آسان پیرایہ و اُسلوب میں پیش کرنے کی متعدد کامیاب کوششیں کی گئی ہیں ، ان ہی کو ششوں میں پیشِ نظر کتاب ’’اِجرائے اُصولِ حدیث‘‘ بھی ہے، جس کے مؤلف محترم جناب مولانا