طبقات محدثین
طبقه:
محدثین کی اصطلاح میں طبقه ایسی جماعت کو کهتے هیں جو عمر میں یا اساتذه سے پڑھنے میں شریک هو۔ حافظ ابن حجرؒ نے تقریب التهذیب میں باره طبقات بیان کیے هیں وه مندرجهٔ ذیل هیں ؟
طبقهٔ اولیٰ:
تمام صحابهٔ کرام رضی الله عنهم کا طبقه۔
طبقهٔ ثانیه:
کبارِ تابعین کا طبقه، جیسے: حضرت سعید بن المسیبؒ (مخضرمین اسی طبقه میں شمار کیے گئے هیں )۔
طبقهٔ ثالثه:
تابعین کا درمیانی طبقه جیسے: حضرت حسن بصریؒ اور محمد بن سیرینؒ۔
طبقهٔ رابعه: تابعین کے طبقهٔ وسطیٰ سے ملا هوا طبقه، جن کی اکثر روایات کبارِ تابعین سے هیں ، جیسے امام زھریؒ اور قتادهؒ۔
طبقهٔ خامسه:
تابعین کا طبقهٔ صغری، جنهوں نے ایک دو هی صحابه کو دیکھا هو، جیسے امام الاعمشؒ۔
طبقهٔ سادسه:
طبقه خامسه کا معاصر طبقه، مگر کسی صحابی سے ان کی ملاقات نهیں هوئی، جیسے: ابن جریج۔
طبقهٔ سابعه:
کبار تبع تابعین کا طبقه، جیسے: امام مالکؒ اور امام ثوریؒ۔
طبقهٔ ثامنه:
تبعِ تابعین کا درمیانی طبقه، جیسے: سفیان بن عیینهؒ