کی اجازت دیدے، مثلاً کهے که: میں نے ایک طالبِ علم کو یا ثقه کو روایت کی اجازت دیدی، یا کسی مسمی کو اجازت دے مگر وه مسمی اپنے هم ناموں کے ساتھ اشتباه کی وجه سے غیر معلوم هوجائے، مثلاً کهے که: ’’میں نے محمد کو اجازت دی‘‘ دراں حالاں که محمد نامی کئی آدمی هوں ۔
۴ اجازت بالمجهول:
یه هے که شیخ کسی کو غیر معلوم حدیث کی روایت کرنے کی اجازت دے، مثلاً کهے که: میں نے تم کو حدیث کی کتاب یا اپنی بعض مسموعات کے روایت کرنے کی اجازت دی، اور وه کتاب اور بعض مسموعات کسی بھی طرح معلوم اور متعین نه هو سکتے هوں ۔
۵ اجازت للمعدوم:
یه هے که شیخ کسی غیر موجود شخص کو روایت کی اجازت دے، مثلاً کهے که: میں نے فلاں بچے کو -جو پیدا هوگا- روایت کی اجازت دی۔
ملحوظه:
اخیری چار صورتوں میں روایت کے بارے میں اصح مذھب یه هے که: ان صورتوں میں سے کسی صورت میں بھی روایت کرنا جائز نهیں ۔
ملحوظه
۴ حدیث مسلسل:
وه حدیث هے جس کی سند کے رُوات کا کسی ایک صفت یا ایک حالت پر تسلسل قائم رها هو، جیسے: إن النبي ﷺ قال لمعاذ بن جبل إني أحِبُّك، فقُلْ في دبُر کل صلوٰة:’’اللّٰھم أعِنِّي علیٰ ذکرك وشکرك وحُسن عبادتك‘‘. وعن أنس مرفوعًا: لایجد العبد حلاوة