مراتبِ جرح وتعدیل مع احکام
نمبر القاب ملقبین حضرات احکام
۱
الصحابة
شرف صحابیت ثابت هوجائے یا راجح هو۔
حکم لگانے سے بے نیاز هے۔
۲
أوثق الناس، أثبت الناس، أصدق الناس، ثقة، ثبت ثبت، ثقة حافظ، عدل ضابط.
یه علمائے جرح وتعدیل اور ائمه نقد کی حیثیت رکھنے والے هیں ۔
نمبر ایک کی صحیح لذاته۔ هاں ! وھم والی روایت کو ضعیف قرار دیا جائے گا۔
۳
ثقة، متقن، حجة، حافظ، ثبت، عدل
جن کی ثقاهت پر ائمه جرح وتعدیل متفق هیں ، نیز جن کی صحابیت متحقق نهیں ۔
نمبر دو کی صحیح لذاته۔ هاں وھم والی روایت کو ضعیف قرار دیا جائے گا۔
۴
صدوق، لابأس به، لیس به بأس
جن کی ثقاهت پر تقریبا ائمه جرح وتعدیل متفق هوں ، یاکسی ایک کا ثقاهت میں اختلاف هو۔ (جرح غیر معتبر)
نمبر تین کی صحیح لذاته۔ هاں وھم والی روایت کو ضعیف قرار دیا جائے گا۔
۵
صدوق یھم، صدوق یخطیٔ، صدوق له أوھام، صدوق سيء الحفظ، صدوق یخطیٔ کثیرا، صدوق تغیر بآخرة، رُمی بنوع من البدعة کالتشیع أو القدر أو الإرجاء
جن کی ثقاهت جمهور نے بیان کی هوں اور کسی نے جرح معتبر بھی کی هو۔ یه مختلف فیه روات هیں ، نیز بدعقیدگی سے متهم روات بھی داخل هیں جن کے لیے صدوق رُمي بتشیع آتا هے۔
نمبر ایک کی حسن لذاته هے، کثرتِ طرق سے صحیح لغیره هوگی۔ هاں ! جب وهم، خطا یا مخالفت واضح هوجائے تو وه روایت ضعیف هوگی۔
۶
مقبول، لین الحدیث
وه قلیل الحدیث هے جس سے ایک سے دس تک احادیث مروی هوں اور ایسی جرح بھی نه هو جس سے ان کی حدیث متروک قرار دی جائے۔
مقبول کی حدیث نمبر دو کی حسن لذاته۔
لین الحدیث کی نمبر تین کی حسن لذاته۔