بركاتهم العالیه جمع كر لیا هے جو انشاءالله عنقریب منظرِ عام پر آئےگی۔
کتاب میں درجِ ذیل امور کا لحاظ کیا گیا ہے
۱ اختصار کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔
۲ ہر ہر اصطلاح کو مثالوں سے واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
۳ ہر اصطلاح کے ساتھ اس كا حکم بیان کیا گیا ہے۔
۴ تمام مباحث كو نقشه كی ترتیب پر مرتب كیا هے؛ تاكه فن كا خاكه ذهن نشیں هوجائے۔ اصول حدیث كا مكمل نقشه استاذ محترم كے شكریه كے ساتھ شاملِ اشاعت كیا گیا هے۔
۵اجرائی اسلوب اختیار كیا گیا هے؛ لیكن سلاست مدنظر ركھتے هوئے بجائے سوال كے اِعاده كے جواب كے شروع میں ۱ اور ۲ كے ذریعے سوال نمبر كی طرف اشاره كرلیا هے۔
۶ حدیثِ رسول اللهﷺ پر اصولِ حدیث كا اجرائی طریقه بھی واضح كیا گیا هے۔
۷ اجراء کو آسان فهم بنانے كے لیے اخیر میں نمونہ کے طور پر چند مثالیں بھی دی گئی ہیں ۔
۸ ہر اصطلاح سے متعلق جو جو کتابیں تصنیف کی گئی ہے، ان میں جو معروف ومشہور ہیں ان کو بھی اخیر میں جمع کر دیا گیا ہے۔