مرفوع تقریری صریحی:
وه حدیث هے جس کی اسناد رسول الله ﷺ تک پهنچتی هو اور اس سے آنحضرت ﷺ کا کسی کام کو یا کسی بات کو بر قرار رکھنا صراحةً نقل کیا گیا هو، جیسے: عن ابن عباس قال: أکِل الضَّب علیٰ مائدة رسول الله ﷺ. (ترمذی: أبواب الأطعمة، برقم: ۱۷۹۰)
حکم: کبھی صحیح، کبھی حسن اور کبھی ضعیف درجه کی هوتی هے۔
۴ مرفوع حکمی کی تین قسمیں هیں : ۱ قولی ۲ فعلی ۳ حکمی۔
مرفوع قولی حکمی: وه حدیث مرفوع هے جس کی اسناد کسی ایسے صحابی تک پهنچتی هو جو اسرائیلیات بیان نه کرتے هو، اور اس سے صحابی کی فرمائی هوئی کوئی ایسی بات نقل کی گئی هو جس کا اجتهاد سے کوئی تعلق نه هو، نیز نه وه کسی لفظ کے معنی هوں ، اور نه هی وه کسی قلیل الاستعمال لفظ کی تشریح هو؛ ایسی حدیث کو حکماً حدیث مرفوع کا درجه دیا جائے گا؛ کیوں که ظاهر یهی هے که اُس صحابی نے وه بات حضور ﷺ سے سن کر هی بیان کی هوگی، اس لیے که صحابهٔ کرام کے علوم حضور ﷺ سے هی مستفاد تھے، جیسے: عن ابن مسعود قال: من أتیٰ ساحرا أو عَرَّافًا فقد کفر بما أنزل علیٰ محمد. (مسند أحمد:۴۲۹-۲)
مرفوع فعلی حکمی:
وه حدیث هے جس کی اسناد کسی صحابی تک پهنچتی هو اور اس سے صحابی کا کوئی ایسا کام نقل کیا گیا هو جس میں اجتهاد کی گنجائش نه هو؛ صحابی کے اس عمل کو حکماً حدیث مرفوع کا درجه دیا جائے گا اور یه سمجھا جائے گا که: صحابی نے یه عمل حضور اکرم ﷺکی هدایت کے مطابق کیا هوگا،