کتاب کو فلاں شیخ سے روایت کرتا هوں ۔
اعلام سے روایت کا حکم: جمهور کهتے هیں که اعلام سے روایت کے جواز کے لیے شرط یه هے که اس طالبِ علم کو اس محدث سے روایت کی اجازت حاصل هو، بهت سے فقهاء، محدثین اور اصولیین کا مسلک یه هے که طالبِ علم کے لیے جائز هے که اس محدث سے کتاب مذکور کی روایتوں کو نقل کریں خواه اجازت هو یا نه هو۔
تقسیم ثالث
بلحاظِ طرُق روایت
۳ اجازت کی پانچ قسمیں هیں : ۱ اجازتِ خاصه، ۲ اجازت عامه، ۳ اجازت للمجهول، ۴ اجازت بالمجهول، ۵ اجازت للمعدوم۔
۱ اجازتِ خاصه:
یه هے كه شیخ جس كو اجازت دے رها هے وه (مُجازله) متعین هو اور جس كی اجازت دے رها هے وه (مُجاز به) بھی متعین هو، مثلاً یه كهے: أجزت لك صحیح البخاري.
حكم: اجازت كی یه قسم تمام قسموں سے اعلیٰ هے بشرطیكه وه مناوله سے خالی هو، جمهور متأخرین كے نزدیك روایت وتحمل دونوں جائز هے۔
۲ اجازتِ عامه:
یه هے که کوئی شیخ کهه دے که میں نے اپنی سند سے روایت کرنے کی فلاں جماعت کو یا تمام مسلمانوں کو اجازت دیتا هوں ۔
۳ اجازت للمجهول:
یه هے که شیخ کسی نامعلوم شخص کو روایت