کی غلط بیانی حافظہ کی خرابی کی وجہ سے صحتِ بیانی سے زائد یا برابر ہو؛ تفصیل آگے آرہی ہے۔
اقسامِ مخالفت ثقات
۴ مخالفت ثقات کی چھ قسمیں ہیں : ۱ مدرج الاسناد۲ مدرج المتن ۳ مقلوب ۴ مزید فی متصل الاسانید ۵ مضطرب، مُصَحَّف ومُحَرّف۔
مُدْرَج الاسناد:
وہ حدیث مردود ہے جو سیاقِ سند میں تغیر کی وجہ سے ثقات کے خلاف مروی ہو۔
مدرج الاسناد کی چارصورتیں ہیں :
مدرج الاسناد کی پہلی صورت: متعدد اساتذہ سے مختلف سندوں کے ساتھ ایک حدیث سنی؛ مگر بیان کے وقت ہر ایک استاذ کی سند علیٰحدہ بیان نہ کی؛ بلکہ سب کی سندوں کو ملا کر ایک سند کر دی، جیسے: عبد الرحمٰن بن مَھدی عن سفیان الثوري عن واصل الأحْدَب ومنصور والأعمش عن أبي وائل عن عمرو بن شُرَحبِیل قال: قلت: یارسول اللہ! أي الذنب أعظم؟ الحدیث.۱ (ترمذی، تفسیر، برقم: ۳۱۸۲)
مدرج الاسناد کی دوسری صورت: (الف) وہ حدیث ہے جس کے متن کو
۱ واصل احدب کی روایت منصور اور اعمش کی روایت میں مدرج ہے؛ کیوں کہ واصل نے اپنی سند میں عمرو بن شرحبیل کا ذکر نہیں کیا ہے؛ بلکہ عن أبي وائل عن ابن مسعود کی سند ذکر کی ہے۔ مذکورہ سند منصور اور اعمش نے ذکر کی ہے۔ (الباعث الحثیث: ۷۲)
راوی نے اپنے شیخ سے ایک سند سے سنا ہو، اور اسی شیخ سے دوسرا متن دوسری سند سے سنا ہو؛ مگر راوی دونوں متنوں کو کسی ایک ہی سند سے روایت کردے؛ (باء) وہ حدیث ہے جس کے متن کو