مرتبهٔ سادسه:
میں وه روات هیں جن سے بهت هی کم احادیث مروی هیں اور ان کے بارے میں کوئی ایسی جرح ثابت نهیں جس کی وجه سے ان کی حدیث کو متروک قرار دے دیا جائے؛ ان کے لیے اگر کوئی متابع هے تو ’’مقبول‘‘ ورنه ’’لین الحدیث‘‘ کے الفاظ استعمال کیے هیں ۔
حکم: مقبول کی حدیث نمبر دو کی حسن لذاته۔ لین الحدیث کی نمبر تین کی حسن لذاته۔
مرتبهٔ سابعه:
میں وه روات هیں جن سے روایت کرنے والے تو ایک سے زائد تلامذه هیں مگر کسی امام نے ان کی توثیق نهیں کی ان کے لیے ’’مستور‘‘ یا ’’مجهول الحال‘‘ کے الفاظ استعمال کیے هیں ۔
حکم: توقف کیا جائے اور متابع یا شواهد پر نمبر ایک كی حسن لغیره هوتی هے۔
مرتبهٔ ثامنه:
میں وه روات هیں جن کے قابل اعتبار وتوثیق نهیں کی گئی البته تضعیف کی گئی هے اگر چه وه تضعیف مبهم هو؛ ان کے لیے ’’ضعیف‘‘ استعمال کیا هے۔
حکم: ضعیف کهلاتی هے، تعدد طرق سے نمبر دو کی حسن لغیره هوگی۔
مرتبهٔ تاسعه:
میں وه روات هیں جن سے روایت کرنے والا صرف ایک هی شاگرد هیں اور کسی امام نے اس کی توثیق نهیں کی؛ ان کے لیے ’’مجهول‘‘ استعمال کیا هے۔
حکم: ضعیف کهلاتی هے، اور تعدد طرق سے نمبر تین کی حسن لغیره هوتی هے۔