مرتبهٔ عاشره: میں وه روات هیں جن کی کسی نے بھی توثیق نهیں کی اور ان کی نهایت سخت تضعیف کی گئی هے؛ ان کے لیے ’’متروك‘‘ یا ’’متروك الحدیث‘‘ یا ’’واهی الحدیث‘‘ یا ’’ساقط‘‘ کے الفاظ استعمال کیے هیں ۔
حکم: ضعیف جدا کهلاتی هے اور اعتبار کی صلاحیت نهیں رکھتی۔
مرتبهٔ حادیه عشره: میں وه روات هیں جو کذب کے ساتھ مبهم کیے گئے هیں بایں وجه که ان کی روایت شریعت کے قواعد معلومه کے خلاف هے یا لوگوں کے ساتھ بات چیت میں ان کا جھوٹ ثابت هوچکا هے۔
حکم: حدیث ’’متروک‘‘ یا ’’مطروح‘‘ کهلاتی هے۔
مرتبهٔ ثانیه عشره: میں وه روات هیں جن کے متعلق کذب اور وضع کے الفاظ استعمال کیے گئے هیں ۔
حکم: ’’موضوعات‘‘ اور ’’اباطیل‘‘ کهلاتی هیں ۔ (تحفة الدرر: ۷۲، ۷۳)بزیادة
ملحوظه: ان مراتب جرح كا نقشه مع القاب واحكام صفحه ۱۴۱ پر ملاحظه فرمالیں ۔