متابع وشاہد
۶متابعت:
فردِ نسبی کے راوی کی روایت کے موافق روایت کرنے کو ’’متابعت‘‘ کہتے ہیں ۔
متابعت کی دو قسمیں ہیں : ۱ متابعتِ تامہ، ۲ متابعتِ قاصرہ۔
متابعتِ تامہ:
یہ ہے کہ فردِ نسبی کا راوی اپنے جس شیخ سے روایت کر رہا ہو اسی شیخ سے دوسرا شخص اس کے موافق روایت کرے، جیسے: الشافعي عن مالك عن عبد اللہ بن دینار عن ابن عمرؓ أن رسول اللہﷺ قال: ’’الشھر تسع وعشرون؛ فلاتصوموا حتی تروہ الھلال ولاتُفْطِروا حتی تروہ فإن غُمَّ علیکم فأکمِلوا العدَّة ثلٰثین‘‘.
(رواہ الشافعي في الأم: ۹۴-۲)
حدثنا عبد اللہ بن مسلمة حدثنا مالك عن عبداللہ بن دینار عن عبداللہ بن عمر أن رسول اللہ ﷺ قال: ’’الشھر تسع وعشرون لیلة؛ فلاتصوموا حتی تروہ الھلال ولاتفطروا حتی تروہ؛ فإن غم علیکم فأکملوا العدة ثلٰثین‘‘.
(بخاری، باب قول النبي ﷺ: إذا رأیتم الھلال فصوموا، برقم: ۱۹۰۷)
متابعتِ قاصرہ:
یہ ہے کہ راوی فردِ نسبی کے راوی کے شیخ سے روایت کرنے میں شریک نہ ہو؛ بلکہ شیخ الشیخ یا ان کے اوپر کے شیخ کے ساتھ روایت میں شریک ہو، جیسے: ما رواہ ابن خُزَیْمة حدثنا عاصم بن محمد