معروف:
وہ حدیث مقبول ہے جس کو ثقہ نے ضعیف کے خلاف روایت کیا ہو، جیسے: خُبیب بن حَبیب عن أبي اسحاق السَّبِیْعي عن العَیْزار بن حُرَیث عن ابن عباسؓ قال: ’’من أقام الصلوٰة واٰتی الزکوٰة وحَجَّ البیت وصام وقَرَی الضیف دخل الجنة‘‘. (درِ منثور: ۱؍۲۹۷)
حکم:مقبول ہے۔
منکر:
وہ حدیث مردود ہے جس کو ضعیف نے ثقہ کے خلاف روایت کیا ہو، جیسے: مثال گذر چکی۔
حکم: مردود ہے۔
۱ ابو حاتم کا قول ہے کہ یہ حدیث منکر ہے؛ اس لیے کہ معتمد روات نے اس کو ابو اسحاق سے موقوفاً روایت کیا ہے یعنی: ابنِ عباس ہی سے نقل کیا ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں ، مذکورہ روایت منکر ہے اور دوسری ثقات کی نقل کردہ معروف ہے۔ (نزھة النظر: ۱۱۲، علوم الحدیث: ۱۹۲)