۷
مستور، مجهول الحال، لایعرف حاله
جس سے روایت کرنے والے ایک سے زائد هوں ؛ لیکن توثیق کسی نے نه کی هو۔
توقف کیا جائے اور متابع یا شواهد پر نمبر ایک كی حسن لغیره۔
۸
ضعیف، لیس بالقوي، فیه ضعف، ضعیف الحفظ
جس کے متعلق معتبر امام کی توثیق نه هو؛ بلکه ائمه جرح وتعدیل سے اس کی تضعیف (مصرح یا مبهم) موجود هو۔
ضعیف کهلاتی هے، تعدد طرق سے نمبر دو کی حسن لغیره هوگی۔
۹
مجهول- أي مجهول العین-، لایعرف
جس سے روایت کرنے والا صرف ایک راوی هو اور سرے سے کسی نے توثیق نه کی هو۔
ضعیف کهلاتی هے، اور تعدد طرق سے نمبر تین کی حسن لغیره هوتی هے۔
۱۰
متروك، متروك الحدیث، واهی الحدیث، ساقط، منکر الحدیث
جس کے متعلق توثیق بالکل نه هو؛ البته ائمه جرح وتعدیل نے سخت تضعیف کی هو۔
ضعیف جدا کهلاتی هے اور اعتبار کی صلاحیت نهیں رکھتی۔
۱۱
متهم بالکذب
عام بول چال میں کذب بیانی کا مرتکب هو یا اس کی روایت شریعت کے قواعدِ معلومه کے خلاف هو، اور حدیث رسول میں کذب بیانی ثابت نه هو۔
حدیث ’’متروک‘‘ یا ’’مطروح‘‘ کهلاتی هے۔
۱۲
کذاب، وضاع
حدیث رسول میں جھوٹ کا مرتکب، ایسے شخص کی حدیث توجه کے بعد بھی قبول نهیں کی جاتی۔
’’موضوعات‘‘ اور ’’اباطیل‘‘ کهلاتی هیں ۔
(تخریج الحدیث، حدیث فهمِ حدیث، درر)