ٹیلی ویژن اسلامی نقطہ نظر سے |
یلی ویژ |
|
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ » سمعت رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ و سلم یقول: إن أشد الناس عذاباً یوم القیامۃ المصورون ۔«(۲) ترجمہ: میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب تصویر بنانے والوں کو ہو گا۔ حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ نے ایک تصویر ساز کوتصویر سازی کرتے ہوئے دیکھا، تو فرمایا کہ »سمعت رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ و سلم یقول: ومن أظلم ممن ذھب یخلق کخلقي، فلیخلقوا حبۃ فلیخلقوا ذرۃ۔«(۱) ترجمہ: میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اس سے زیادہ کون ظالم ہوگا، جو میری (یعنی اللہ کی)طرح تخلیق کرنے لگا (وہ کسی جان دار کو تو کیا پیدا کرے گا) ذرا ایک دانہ یا ایک ذرہ ہی بنا کر دکھا دے؟!! حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ » إن النبي صلی اللہ علیہ و سلم لم یکن یترک في بیتہٖ شیئاً فیہ تصالیب إلا نقض۔«(۲) ترجمہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم اپنے گھر میں کوئی ایسی چیز توڑے بغیرنہیں چھوڑتے تھے، جس میں تصاویر ہوں ۔ ------------------------- (۲) البخاري:۵۴۹۴،المسلم: ۳۹۴۳،النسائي:۵۲۶۹، أحمد:۳۲۷۷ (۱) البخاري:۵۴۹۷،المسلم: ۳۹۴۷ ، أحمد:۶۸۶۹، ابن أبي شیبۃ:۵؍۲۰۰ (۲) البخاري:۵۴۹۶، أبو داوٗد:۳۶۲۱،أحمد:۲۴۹۴۶