تواضع کے ساتھ شکر خداوندی کی بھی ضرورت اور باوضورہنے کا اہتمام
ایمان واحتساب کی اور حدیث نبوی کی قدرومنزلت کی معرفت کے ساتھ ساتھ اس کا وہ ادب واحترام جو اس کے شایان شان ہے،تواضع وفروتنی کا اظہاراور پھراللہ تعالیٰ کی عطافرمائی ہوئی توفیق وسعادت پراس کا شکربجالانابھی ضروری ہے،اس سلسلہ میں حدیث کے مدرسین ومعلمین اور اس کی قدر پہچاننے والے اور اس توفیق الٰہی پر اس کا شکر کرنے والے طلبۂ حدیث کے عجیب ومحیرالعقول واقعات تاریخ کی زینت ہیں کہ وہ کس طرح اس کے درس ومطالعہ کے وقت باوضو رہتے اور آداب ملحوظ رکھتے اور انصاف سے کام لیتے۔
ناقدری اور بے ادبی کرنے والوں کا انجام
جس نے اس کے خلاف کیا احادیث اور کتب حدیث کے ساتھ سوء ادب اور اہانت کامعاملہ کیا اور سخت تنقیدیں کیں اور ان کے بارے میں ایسے واقعات موجود ہیں جن کو سن کررونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں کہ کس درجہ وہ الحاد ودہریت کاشکار ہوگئے اور غضب الٰہی کا نشانہ بنے،اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں اور طالبان علوم دینیہ کو اس درد ناک انجام سے محفوظ فرمائے۔
اصلاح باطن ،تزکیۂ نفوس ،تہذیب اخلاق اور اتباع سنت کی ضرورت
قرآن مجید سے یہ بات ثابت ہے کہ بعثت شریفہ کے بنیادی مقاصد میں تعلیمِ