مرادآبادی سے انھوں نے بخاری شریف اور دیگر کتب حدیث شاہ اسحاق صاحب سے پڑھیں اور کچھ براہ راست شاہ عبد العزیز محدث دہلوی سے پڑھا ہے یہ سند بہت عالی ہے۔
حضرت شیخ مدظلہ‘ کی بخاری شریف کی تیسری سند
مجھ کو بخاری شریف کے آخر ی باب اور حدیث کی قراء ت اور بقیہ کی اجازت حاصل ہے مولانا فخر الدین مرادآبادی سابق شیخ الحدیث دار العلوم دیوبند سے اور وہ روایت کرتے ہیں شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندی سے وہ حجۃ الاسلام حضرت مولانا قاسم نانوتوی بانی دار العلوم سے وہ شاہ عبد الغنی مجددی دہلوی سے وہ اپنے والد شاہ ابو سعید اور شاہ اسحاق سے، ان دونوں نے اور اسی طرح شاہ عبد القادر نے پڑھی ہے شاہ عبد العزیز محدث دہلوی سے، انھوں نے اپنے والد مسند الہند شاہ ولی اللہ محدث دہلوی اور اپنے ماموں مولانا محمد عاشق صاحب پھلتی سے۔
اور ان دونوں نے پڑھی ہے شیخ ابوطاہر کردی مدنی سے، وہ روایت کرتے ہیں اپنے والد شیخ ابوابراہیم کردی سے وہ شیخ احمد بن محمد قشاشی سے وہ شیخ ابو المواہب احمد بن عبد القدوس شناوی سے وہ شیخ شمس الدین احمد بن محمد الرملی سے وہ شیخ الاسلام ابو یحییٰ زکریا بن محمد الانصاری سے وہ حافظ شہاب الدین احمد بن علی بن حجر عسقلانی سے وہ ابراہیم بن احمد تنوخی سے وہ ابو العباس احمد بن ابی طالب الحجار سے وہ سراج الدین حسین بن مبارک الزبیدی الحنبلی سے وہ شیخ ابو الوقت عبد الاول بن عیسی بن شعیب الہروی سے وہ شیخ ابو الحسن عبد الرحمن بن محمد بن مظفر الداودی سے وہ ابو محمد عبد اللہ بن احمد بن حمویہ السرخسی سے وہ ابو عبد اللہ محمد بن یوسف بن مطر بن صالح بن بشر الفربری سے ، وہ مؤلف کتاب أمیر المومنین في الحدیث إمام ابو عبد اﷲ محمد بن إسمعیل بن إبراہیم البخاري رضی اﷲ عنہ سے ۔